158

ڈی پی او نوشہرہ کیپٹن(ر)منصور امان کا تھانہ اضاخیل کا اچانک دورہ

ڈی پی او نوشہرہ کیپٹن(ر)منصور امان کا تھانہ اضاخیل کا اچانک دورہ


نوشہرہ(نمائندہ بندیا اسحاق)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن (ر) منصور امان کا تھانہ اضاخیل کا اچانک دورہ تھانے کے جملہ ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی مقدمات میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم ایس ایچ او اور محرر کی تھانے میں صفائی ستھرائی تسلی بخش نہ ہونے پر سرزنش ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے ایس ایچ او اور محرر کو تمام ریکارڈ کی تکمیل اور زیر تفتیش مقدمات میں پراگرس کے لیے سات دن کا وقت دے دیا اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ میں تھانے میں آئے ہوئے شہریوں سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں