105

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا بر وقت سراغ لگا کر اس کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا بر وقت سراغ لگا کر اس کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اسلام آباد(نمائندہ ملک نوید)بھارتی فضائیہ کی پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کے بعد، بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت بھارتی بحریہ کی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کیا ہوا ہے۔ تاہم، پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا بر وقت سراغ لگا کر اس کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا پاکستان کی بحری حدود میں اس آبدوز کا سراغ 04 مارچ 2019 کو لگایا گیا۔ پاک بحریہ کےلئے اس آبدوزکو نشانہ بنا کر تباہ کرنا سہل تھا لیکن پاک بحریہ نے حکومت پاکستان کی امن پالیسی کو بالاتر رکھتے ہوئے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا۔تاہم ، اس آبدوز کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ کے تمام یونٹس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔یہ آبدوز بھارتی بحری بیڑے کی جدید ہائی ٹیک آبدوزوں میں سے ایک ہے پاک بحریہ کا پاکستان کے پانیوں میں کسی بھی بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔قبل ازیں، 14 نومبر 2016 کو پاک بحریہ نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی بحریہ کی آبدوز کا سراغ لگایا۔ حالیہ واقعہ پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہے اور پاک فوج اور پاک فضائیہ کے شانہ بشانہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے عہدوعزم کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں