219

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود ڈاکٹر سلیمان خان اور دیگر ڈاکٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایکیوٹ میڈیکل یونٹ کا افتتاح کیا گیا

پشاور(چیف اکرام الدین)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پاکستان کے پہلے ایکیوٹ میڈیکل یونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے ترجمان محمد عاصم کے مطابق 60 بستروں پر مشتمل اس یونٹ میں خواتین کے لئے 30 بیڈز مختص کئے گئے ہیں جن کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی افتتاحی تقریب میں میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان، ڈین پروفیسر صاحبزادہ نور، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود، ایسوسیٹ ہسپتال ڈائریکٹر طارق برکی اور سنیئر فیکلٹی نے شرکت کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان نے کہا کہ اس سے پہلے ایمرجنسی میں لاۓ گۓ مریضوں کو مختلف وارڈز میں بھیجا جاتا اور بیڈز کا نا ملنا علاج میں تاخیر کا باعث بنتا چیرمین بورڈ آف گورنرز کے احکامات کے مطابق اس یونٹ پر گزشتہ کئی مہینوں سے دن رات کام کرنے کے بعد مکمل کر کے مریضوں کے لئے کھول دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس یونٹ میں ان میڈیکل ایمرجنسی مریضوں کو داخل کیا جائے گا جو ایمرجنسی حالت میں لاۓ جاتے ہیں اور ان کو فوری داخلے اور علاج کی ضرورت ہوتی ہے یونٹ انچارج اسسٹنٹ پروفیسر سلمہ زیب اور ساتھی ڈاکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ایاز نے کہا کہ AMU میں داخل مریضوں کو سپیشلائزڈ ٹریٹمنت دی جائے گی اور متعلقہ وارڈز کے کنسلٹنٹس کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ روزانہ اس یونٹ کا راؤنڈ کریں اور بروقت علاج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا ایمرجنسی سے مریضوں کو بروقت AMU شفٹ کرنے کے لئے الیکٹرک ایمبولینس مہیا کر دی گئی ہے تاکہ مریضوں کو مشکلات درپیش نا ہوں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا بورڈ آف گورنرز کے وژن کے مطابق ایل آر ایچ میں وہ ہر اقدام اٹھائیں گے کہ جن سے مریضوں کو بروقت، معیاری اور باعزت طریقے سے علاج کی جدید سہولیات میسر آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں