تھانہ ناڑہ ایس ایچ او امجد خان کا کامیاب جرگہ باٸیس سال سے دیوانگی مقدمات میں دونوں گروپوں میں راضی نامہ طے پا گیا
ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر)تھانہ ناڑہ ایس ایچ او امجد خان کا کامیاب جرگہ باٸیس سال سے دیوانگی مقدمات میں دونوں گروپوں میں راضی نامہ طے پا گیا دونوں گروپ ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگۓ
صلح کروانے پرعوام کا خراج تحسین اس صمن میں گزشتہ روز محرر شاہد خان نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ ناڑہ کی حدودگھامڑہ بودلہ میں دو گروپوں فرمان ولد گلزمان نزرالرحمان ولد ملک عبداستار کے درمیان 22 سال سے دیوانگی مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرسماعت تھے اور متعدد بار دونوں پارٹیوں کے درمیان أپس میں جھگڑے بھی ہوۓ تھے
جسکی بناہ پرایس ایچ او ناڑہ امجد خان نے دونوں پارٹیوں کو تھانے بلا کر أپس میں صلح کروانے کی کوشش کی جس پر دونوں پارٹیوں کے سربراہان نے ایس ایچ او امجد خان کی صلح کروانے کی کوشش کو سہرا کر أپس میں راضی نامہ کردیا اور ایک دوسرے سےگلے ملا کر ایک دوسرے کو فی سبیبل اللہ معاف کر دیا
اس موقع پرایس ایچ او ناڑہ امجد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ أپس میں تمام اختلافات دور کر کے بھاٸی چارہ قاٸم ہو اہل علاقہ نے ایس ایچ او ناڑہ امجد خان اور محرر شاہد خان کو خراج تحسین پیش کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواٸی۔۔