106

باغوار میں دریائے سرن میں ڈوب کر جاں بحق ھونے والے نوجوان کی نعش دوسرے روز برآمد

باغوار میں دریائے سرن میں ڈوب کر جاں بحق ھونے والے نوجوان کی نعش دوسرے روز برآمد

۔مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) باغوار میں دریائے سرن میں ڈوب کر جاں بحق ھونے والے نوجوان کی نعش دوسرے روز برآمد۔متوفی علی نماز جنازہ کے بعد اشکبار آنکھوں کے سامنے مکڑیا بالا میں سپرد خاک۔۔۔

تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات مکڑیا بالا کا رہائشی علی ولد نذیر باغوار کے قریب دن 3بجے کے قریب دریائے سرن میں نہاتے ھوئے ڈوب کر جاں بحق ھو گیا۔رات بھر مقامی غوطہ خوروں کی سر توڑ کوشوں کے باوجود نعش نہ مل سکی۔نعش کی تلاش کے لیے پشاور اور دیگر علاقوں سے بھی غوطہ خوروں کی ٹیم بلائی گئی۔تاھم مذکورہ ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ھی دوسرے روز 9 بجے کے قریب بجنہ مدرسہ کے نوجوان طالب علم نے غوطہ لگا کر نعش برآمد کر لی۔۔

جو تقریباً 18 فٹ کی گہرائی میں کیچر کے اندر پھنسی ھوئی تھی۔زارئع نے بتایا کہ چائنہ منشزی نے مذکورہ جگہ سے ریت نکالی تھی جس وجہ سے جگہ گہری ھو گئی۔تاھم متوفی علی کی نماز جنازہ بروز جمعہ شام 6بجے مکڑیا بالا میں ادا کی گئی۔واضع رھے متوفی ڈھوڈیال کی معروف شخصیت قاری عنایت کا بھتیجا تھا۔تاھم نماز جنازہ میں ڈھوڈیال سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔۔۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں