کشمیری وفد کی سید فخر امام چیئرمین کشمیر کمیٹی سے ملاقات
اسلام آباد() چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی ترک کرکے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے ۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مرتکب ہورہی ہے ۔عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔کشمیری وفدمیں راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی قیادت میں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں راجہ فہیم کیانی ،
صدر تحریک کشمیر ،برطانیہ ،الطاف احمد بٹ صدر جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ ،شیخ عبدالمتین ،سیکرٹری انفارمیشن آل پارٹی حریت کانفرنس اور مشتاق احمد سیکرٹری جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ نے شرکت کی۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر اما م نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔کشمیریوں کو ان کا جائز حق خودارادیت ملنا چاہیے ۔جس کا وعدہ بھارت نے کشمیریوں سے کر رکھا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اپنی بے حسی ختم کرکے کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع فراہم کرے اور کشمیر سے متعلق اپنی قرار دادوں کو عملی جامہ پہنائے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں ۔
اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق قرار داد ایک اہم دستاویز ہے جسے دنیا نظر انداز نہیں کرسکتی ۔71 سال میں پہلی مرتبہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا ہے یہ سب کشمیر قو م کی عظیم قر بانیوں حریت قائدین کی
جدوجہد اور اووسیز کمیونٹی کا عالمی معاز پر مثبت کردا رہے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت جیسے دہشت گردملک کو معصوم کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیلنے سے روکے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے سینئر ترین سیاست دان سید فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر کے مسئلہ کشمیر کیساتھ وابستگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ہم اسے تعمیری قدم سمجھتے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
کشمیریوں کوامیدہے کہ سید فخر امام اپنی تما م تر صلاحیتوںکو تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بروئے کار لائیں گے۔الطاف بٹ نے کہا کہ پاکستان ،کشمیریوں اور دانشوروں کو مودی کی نئی انتہا پسند پالیسی،اور اسکی کشمیر و پاکستان دشمن سوچ کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی
،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی اسلام اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے ۔کشمیریوں کا سب سے بڑا ریفرنڈم یہ ہے کہ کشمیری شہدائے کے جنازے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں دفنائے جارہے ہیں۔کشمیر ی خانہ کعبہ کے بعد پاکستان کو اپنی لیے مقدس سرزمین سمجھتے ہیں۔
ملاقات کے دوران کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس کے علاوہ برطانیہ میں موجود کشمیری تنظیموں کی تنازعہ کشمیر کے حوالے سے کارکردگی کے متعلق چیئرمین کو آگاہ کیا گیا اور آئندہ کی حکومت عملی پر بھی غور کیا گیا۔وفد نے ملاقات کے بعد ” دی پیراڈائیز آن فائیر ” کتاب بھی چیئرمین کو پیش کی۔