فورٹ عباس میں چوری کی2وارداتیں ،چور ایک لاکھ چوری کرکے فرار
فورٹ عباس(رپورٹ :ابو حمزہ ساجد)فورٹ عباس میں چوری کی2وارداتیں ،چور ایک لاکھ چوری کرکے فرار ،ایس ایچ ا و فورٹ عباس محمد سلیم بھٹی فوری موقع پر پہنچ گئے اور مشکوک چار ،پانچ افراد بھی گرفتار کر لیے چوکیدار وں سے بھی پوچھ گچھ ۔تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس تحصیل بازار میں اقبال میڈیکل سٹور اور ہسپتال چوک میں مدنی موبائل کا چور تالا توڑ کر تقریباََ ایک لاکھ روپے لے اڑے جن میں اقبال میڈیکل سٹور کا ایک تالا توڑ کر غلہ سے40 ہزار نقدی اور مدنی موبائل کے تالے توڑ کر 60ہزار لے کر فرار، چوروں نے صرف نقد رقم ہی
چرائی وہاں پڑے قیمتی موبائل ساتھ لے کرنہیں گئے اس واردات کے فوراََ بعد ایس ایچ اوفورٹ عباس بذات خود اقبال میڈیکل سٹور اور مدنی موبائل پر تشریف لائے اور ان سے مکمل یکجہتی کرتے ہوئے ملزمان کو جلد پکڑنے کا وعدہ کیا اور مشکوک 5افرادبھی گرفتار کر لیے اور ڈیوٹی پر موجود چوکیداروں سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا ،نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او محمد سلیم بھٹی کے فوری موقع پر پہنچ کر جنکی چوری ہوئی ا نکوملزمان کو
پکڑنے کی یقین دہانی کروانے سے انکو اپنا نقصان بھول گیاتاجروں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر نقصان ہونے والے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ،اس سلسلہ میں صدر انجمن تاجران حاجی محمد سلیم زاہد نے ایس ایچ او محمد سلیم بھٹی سے ملاقات کر کے اپنے تاجر بھائیوں کے جذبات ان تک پہنچائے اور کہا کہ امید ہے کہ اس چوری کے ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے ۔