حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا
ڈیرہ غازیخان ( محمد فیض سٹی رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا یونیسف کے تعاون سے عملہ تعینات کر دیاگیا ہے پہلے مرحلے میں یونین کونسل کے پیدائش ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر کے ڈیجیٹل کیاجائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنرآفس میں منعقدہ ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی
جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل غلام یاسین نے کی اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان ، ڈی ای ایلیمنٹری مہر سراج الدین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اطہر سکھانی ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر رضوان جمیل ، نادرا کے اکبر کھوسہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن عدنان چوہان اوردیگر موجود تھے اجلاس میں بتایاگیاکہ یونین کونسل ریکارڈ کو
کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد سیکرٹری یونین کونسل تعلیم اور دیگر محکموں کے تعاون سے رجسٹرڈ نہ ہونے والے بچوں کے ریکارڈ کو اندراج کر کے کمپیوٹرائزڈ کریں گے جس کیلئے تین ماہ کا پراجیکٹ تیا رکیاگیا ہے ڈیٹا انٹرآپریٹرز کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے ڈیرہ غازیخان میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کام کا آغاز کیا جارہاہے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے آسانی کے ساتھ ریکارڈ کو محفوظ کیا جا سکے گا جس سے غلطی سے پاک دستاویزات کی تیاری ممکن ہو سکے گی اجلاس میں دیگر پہلووں کا بھی جائزہ لیاگیا