Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف ٹیموں نے منگل کے روز انسداد تجاوزات کی کاروائی جاری

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف ٹیموں نے منگل کے روز انسداد تجاوزات کی کاروائی جاری

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف ٹیموں نے منگل کے روز انسداد تجاوزات کی کاروائی جاری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف ٹیموں نے منگل کے روز انسداد تجاوزات کاروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا۔





انسداد تجاوزات مہم کے تحت ملپور کے علاقہ جابہ تیلی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ 22جھگیوں کو ختم کرکے سرکاری اراضی کو واگذار کرا لیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر G-11/2 کی سٹریٹ نمبر51 میں غیر قانونی ریمپ اور گیٹ کو مسمار کر دیا گیا جبکہ سیکٹر G-11/1 میں ریت اور بجری کے غیر قانونی اڈوں کو بھی ختم کردیا گیا۔




انسداد تجاوزات کے سلسلہ میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سیکٹر I-9/1 کی گلی نمبر24 میں سے ویل ڈوزر کے ذریعے ایک بڑے بلاک کو ہٹا کر عوام الناس کے لیے راستہ کو کھول دیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر I-10/4 کی سٹریٹ نمبر 112 میں واقع پلاٹ نمبر 441-Aپر نصب گرل کو بھی توڑ دیا گیا۔




انسداد تجاوزات کی کاروائی کے دوران کھنہ پل کے علاقہ میں تجاوزات کو ختم کر کے سامان ضبط کر کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔اسی طرح بی سی ایس کی ٹیم کے ساتھ نمل یونیورسٹی کے اندر زیر تعمیر غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر کر دیا گیا۔




Exit mobile version