Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بروقت تشخیص ہونے سے چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن ہے ،خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا آئی بی اے سکھر میں تقریب خطاب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے )خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دینے کے لئے سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جس سے اس مرض کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی بی اے سکھر میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ بروقت تشخیص ہونے سے چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن ہے ہم نے جو کوششیں کی ہیں ان کے مثبت نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر پہلے سیمینارز تقاریب میں کھل کر بات نہیں کی جاتی تھی لیکن اب خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے سیمینار تقاریب اور ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے
جس کی مدد سے وہ لیڈی ڈاکٹر سے رجوع کر سکیں گی۔ بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں دس لاکھ سے زیادہ خواتین سالانہ سرطان کے کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں اور پاکستان میں 90 ہزار خواتین اس مرض کی وجہ سے انتقال کر جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی پچاس فیصد خواتین پر مشتمل ہے ہمیں اپنی خواتین کی صحت کا بھرپور خیال رکھنا ہوگا۔تقریب سے فلائٹ لیفٹیننٹ مسرت شاہ اور دوسری ڈاکٹرز نے بھی خطاب کیا
Exit mobile version