پیٹرول کی قیمت سے متعلق نئے سال پر اچھی خبر آگئی
پیٹرول کی قیمت سے متعلق نئے سال پر اچھی خبر آگئی
سال نو کے موقع پر قوم کے لیے پیٹرول کی قیمت سے متعلق اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔