تحصیل گوجرخان کا ایک اور سپوت وطن پر جان نچھاور کرگیا،
دولتالہ(نامہ نگار) تحصیل گوجرخان کا ایک اور سپوت وطن پر جان نچھاور کرگیا،آہدی کا رہائشی پاک فوج کا 28 سال کا سپاہی نبیل لیاقت بھارتی فوج کی دیوا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی زد میں آ کر جام شہادت نوش کرگیا،نبیل لیاقت شہید کا جسد خاکی جب آہدی گاؤں میں پہنچا تو پورا گاؤں سلامی دینے کیلئے پہنچ گیا،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے،شہید پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک،پاک فوج کی سلامی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیوا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی
جس کی زد میں آکر پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہیدہو گیا،پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی فوج کا جانی ومالی نقصان ہوا،نبیل لیاقت شہید کا جسد خاکی جب آہدی گاؤں پہنچا تو لوگوں کی ایک کثیر تعداد شہید کو خراج تحسین کرنے پہنچ گئی اور فضاء پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی،نبیل لیاقت شہید کو آہدی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر خاک کیا گیا،پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور افسران نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں،اس موقع پر لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شہید کی تربت پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔