49

اداروں کیخلاف نازیبا مہم، ملک بھر سے مزید 4 افراد گرفتار، 16 مقدمات درج

اداروں کیخلاف نازیبا مہم، ملک بھر سے مزید 4 افراد گرفتار، 16 مقدمات درج

اداروں کیخلاف نازیبا مہم، ملک بھر سے مزید 4 افراد گرفتار، 16 مقدمات درج

ایف آئی اے ہزاروں اکاؤنٹس بھی پی ٹی اے کی مدد سے بند کرچکی ہے— فوٹو: فائل
ایف آئی اے ہزاروں اکاؤنٹس بھی پی ٹی اے کی مدد سے بند کرچکی ہے— فوٹو: فائل

ملک بھر میں اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مختلف کارروائیوں میں ملک بھر سے مزید 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف 16 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ملزمان پر اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک گرفتار16 افراد میں 6کو پنجاب، 6 کو اسلام آباد، 3 کو خیبرپختونخوا اور ایک کو کراچی سے گرفتارکیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ہزاروں اکاؤنٹس بھی پی ٹی اے کی مدد سے بند کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں