27

عمران خان پر حملہ: وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا

عمران خان پر حملہ: وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا

عمران خان پر حملہ: وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی ) بنانے کا مراسلہ لکھ دیا۔

رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ارسال کیاجس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں سینیئرپولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

مراسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ واقعے کی شفاف انکوائری عمل میں لاسکیں۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

https://youtu.be/bBJ7Lr41-AY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں