Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یونین کونسل 47 چچوکی ملیاں میں پیدائش اندراج کی آگاہی مہم زور و شور سے جاری

یونین کونسل 47 چچوکی ملیاں میں پیدائش اندراج کی آگاہی مہم زور و شور سے جاری 

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)یونین کونسل 47 چچوکی ملیاں میں پیدائش اندراج کی آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے- ان خیالات کا اظہار صدر آل پنحاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن (مجددی گروپ) ضلع شیخوپورہ و سیکرٹری یونین کونسل چچوکی ملیاں شیخ انوارالحق نے بنیادی طبی مرکز ساہوکی ملیاں میں منعقدہ آگاہی مہم برائے رجسٹریشن پیدائش کے موقع پر کیا- اس موقع پر شیخ انوارالحق نے کہا

کہ بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسل کے دفتر میں بغیر کسی فیس کے کروائیں- صدر آل پنحاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن (مجددی گروپ) ضلع شیخوپورہ و سیکرٹری یونین کونسل چچوکی ملیاں شیخ انوارالحق نے اعادہ کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شیخوپورہ رانا عثمان خداداد کی زیر نگرانی 10 دسمبر سے 20 دسمبر تک رجسٹریشن پیدائش کی آگاہی مہم کو سو فیصد کامیاب کریں گے

Exit mobile version