زلزلےکا خدشہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے 2 روز کیلئےکان کنی پر پابندی لگادی
زلزلےکا خدشہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے 2 روز کیلئےکان کنی پر پابندی لگادی
زلزلےکے خدشے پر کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 2 روز کے لیےکان کنی پر پابندی لگادی۔
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ضلع میں 2 روز کے لیے کان کنی پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2 روز تک کان کنوں کو کانوں میں جانےکی اجازت نہیں ہوگی، 2 روز کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری کان مالک یا ٹھیکیدار پر ہوگی۔
اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہےکہ 2 روز کے دوران زلزلے کے خدشے پرکان کنی پرپابندی لگائی جا رہی ہے۔
ایس ایس جی ایس نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، کسی مستند بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کے لیےکوئی وارننگ نہیں بھیجی، عام طور پر فالٹ لائنز پر دوبارہ زلزلے کا امکان 100 سال بعد ہوتا ہے۔