غربت کی بلند شرح حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، مہر شفیق احمد قادری
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)غربت کی بلند شرح حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، حکمران بجلی گیس کے بلوں میں اضافہ کرکے ملک کے غریبوں کی بے بسی سے کھیلنا بند کیں، عالمی بنک کا پاکستان میں غربت کی شرح بلند اور معاشی ترقی اشرافیہ تک محدود ہونے کا انکشاف ملک میں غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے دعویدار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے- ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم و پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار این اے 115 مہر شفیق احمد قادری نے عوامی سیکریٹریٹ شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن سیل انچارج پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ کلیم ناصر ایڈووکیٹ کے ہمراہ این اے 115 سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ و نوجوانوں کی کثیر تعداد سے خطاب کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے
اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ زرعی اور تیل و گیس سمیت قدرتی دولت سے مالا مال ملک کے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان اور ایٹمی صلاحیت والا ملک دنیا میں بھکاری کے طور پر مشہور ہے جوکہ انتہائی شرمناک اور لمحہ فکریہ ہے، بجلی گیس کے بلوں میں اضافہ کر کے ملک کے غریبوں کی بے بسی سے کھیلنا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کا پاکستان میں غربت کی شرح بلند اور معاشی ترقی اشرافیہ تک محدود ہونے کا انکشاف ملک میں غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے دعویدار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ قائدانقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کا قوم کے لئے جاری کردہ انقلابی منشور گھر گھر پہنچارہے ہیں