تقدیر پر ایمان کامل کے ساتھ تدبیر بھی ضروری ہے 52

تقدیر پر ایمان کامل کے ساتھ تدبیر بھی ضروری ہے

تقدیر پر ایمان کامل کے ساتھ تدبیر بھی ضروری ہے

نقاش نائطی
۔ +966562677707

موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے،نہ ایک لمحہ پہلے آتی ہے اور نہ ہزآر چاہنے کے کچھ لمحاتی زندگی کسی کو زائد مل سکتی ہے ۔ لیکن جتنی زندگی ہماری قسمت میں لکھی ہوئی ہے۔اسے صحت مند انداز خوش اسلوبی کے ساتھ جینے کے لئے، کوشش یہ کی جائے کہ کم از کم مضر صحت مصنوعی اغذیہ سے بچا جائےنیز خالص اور قدرتی اشیاء تناول کرنے کی کوشش کی جائے۔ تھوڑے سے پیسے بچانے کے چکر میں، سستی اور دل لبھاونی اشیاء خریدنے کے بجائے، مہنگی اور خاص اشیاء کھانے کی سعی ہو۔سستے ریفائیڈ تیل کی جگہ ناریل تیل، سرسوں کے تیل، زیتوں تیل یا خالص گھی کو فوقیت دی جائے،

پروسیسڈ فوڈ اور بیکری پروڈکٹ سے پرہیز کیا جائے، یہ اسلئے کہ ان ہروڈکٹ کی شیل لائف بڑھانے کے لئے، اس میں مضر صحت کیمیکل ملائے جاتے ہیں۔ ہوٹلوں دھابوں کے لذیذ تر کھانوں سے بھی اجتناب ضروری ہے، اس لئے کہ ہماری آنکھوں سے اوجھل یہ لوگ انکی بنائی اشیاء کو لذیڈ تر بنانے کے لئے، مضر صحت کیمیکل اور انتہائی سستی نقصان دہ اشیا ملایا کرتے ہیں۔ اور چونکہ فی زمانہ ہر سو ملاوٹ والے پس منظر میں، صد فیصد ان مضر صحت اشیاء سے بچنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے

اس لئے، پہلے تو حتی المقدور ان مضر صحت اشیاء سے بچنے کی پوری کوشش کی جائے اور پھر اسوئے رسولﷺ پر عمل کرتے ہوئے، نہ صرف ہر کھانے سے پہلے اور بعد مسنون دعاؤں کا اہتمام کریں بلکہ، ان دیکھی بعض مضر صحت اشیاء کے نقصانات سے آمان کے لئے، حضور ﷺ کی، عمل کر بتائی ، صبح شام پڑھی جانے والی بعض دعاؤں کا اہتمام کریں۔جس دعا کے پڑھ کر زہر پی جانے سے بھی، اس زہر کا اثر خلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر نہیں ہوا تھا

اور جس دعا کو پڑھ کر، حضرت عمر رض کے حکم دینے پر، ان ایام سفر دوران قیام کے وقت، مجاہدین اسلام صحابہ کرام کی افواج کو کاٹنے، یا ایذا رسانی ہونے کا خطرہ تک نہ باقی رہے، اس لئے،اس جگہ سے تمام تر بچھو سانپ اور دیگر حشرات الارض،اپنے اپنے بلوں سے نکل کر، نقل مکانی کر، دوسری جگہ چلے گئے تھے وہ مسنون دعائیں صبح شام پڑھنے کا معمول بنائیں۔حادثات سے بچنے کے لئے، گھر سے نکلتے اور گھر میں داخل ہوتے وقت، پڑھنے والی مسنون دعاؤں کا اہتمام کریں۔اپنی اور اپنے آل اولاد کی صحت پرورش کا اپنی طرف سے پورا پورا خیال رکھیں اور پھر اللہ پر توکل رکھیں انشاءاللہ ہم تمام اقسام کے شر سے محفوظ رہیں گے۔ سب سے اہم مندرجہ ذیل حدیث مبارکہ کو پرھیں اور اس پر عمل پیرا رہیں۔
ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں اور ميں اس کے ساتھ ہوں جہاں بھی وہ مجھے یاد کرے۔ اللہ کی قسم! يقيناً اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے(جیسے) جو جنگل میں اپنی گم شدہ چيز پاليتا ہے۔ جو ایک بالشت میرے قریب آتا ہے میں ایک ہاتھ اُس کے قریب آتا ہوں، اورجو ایک ہاتھ میرے قریب آتا ہے تو میں دو ہاتھ اُس کے قریب آتا ہوں، اور جب وہ ميری طرف چلتا ہوا آتا ہے میں اس کی طرف دوڑتا ہوا آتا ہوں”۔ متفق علیہ۔ صحیح مسلم کی روایت اللہ ہی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اسوئے رسول ﷺ پر عمل پیرائی کی توفیق دے اور خاتمہ بالخیر ہوتے اس کی طرف لوٹ چلنے والے خوش نصیبوں میں ہمارا شمار کرے آمین فثم۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں