166

فیروز اور علیزے کے ولیمے کے ساتھ شادی کے ہنگامے اختتام پذیر

پاکستانی اسٹار فیروز خان اور سیدہ علیزے فاطمہ کی ولیمے کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی اور اس کے ساتھ ہی دونوں کی شادی کے ہنگامے بھی اختتام پذیر ہوگئے۔

ولیمے کی تقریب میں فیروز خان بلیک سوٹ اور وائٹ شرٹ پر سیاہ بو لگائے نہایت ہینڈسم نظر آئے جبکہ ان کی اہلیہ علیزے نے گولڈن رنگ کی بھاری کامدار میکسی زیب تن کی اور تقریب میں چار چاند لگائے

https://www.instagram.com/p/BhH-vCagt1l/?taken-by=celebrities_of_pakistani

فیروز خان کے ولیمے میں علی ظفر ، شہزاد ملک، عمران عباس، سائرہ شہروز اور دیگر اسٹارز نے بھی شرکت کی

https://www.instagram.com/p/BhIsc4-gr3c/?taken-by=pakistanstyleonset

https://www.instagram.com/p/BhImxUJgXWX/?taken-by=hashtagpak

https://www.instagram.com/p/BhIsJzcHgnA/?taken-by=oohmbsocial

اس موقع پر فیروز خان کی بہنیں حمیمہ ملک اور دعا ملک بھی نہایت خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے تقریب میں رونق بکھیرتی نظر آئیں

https://www.instagram.com/p/BhIpQkpD2oH/

https://www.instagram.com/p/BhHgN-9lQLC

https://www.instagram.com/p/BhIu4kKj1jo

ولیمے کے موقع پر انسٹاگرام پر گردش کرتی ایک ویڈیو نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جس میں بظاہر فیروز کی اہلیہ علیزے نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے شوہر کی ویڈیو بنائی

https://www.instagram.com/p/BhH69N3gXUG

فیروز اور علیزے کی شادی 30 مارچ کو ہوئی تھی، اس سے قبل ان کی رسم حنا میں بھی شوبز اسٹارز نے خوب موج مستی کی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں