202

طلبہ وطالبات نے اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی میں تعلیمی سفر طے کیا۔پرنسپل چوہدری محمود اقبال

تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے

جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض کیا گیا ہے وفاقی دارلحکومت کے علاقے دروالہ میں ایک ایسا ہی اسکول ہے جس نے علاقے میں علم کی ایسی شمعیں روشن کی ہیں جو مستقبل میں ملک کے درخشاں مستقبل کی علامت بنیں گی البراق سسٹم جو چوہدری محمود اقبال کا لگایا ایسا پودا ہے جو جس نے ہمیشہ ارض پاک کے گلشن کے پھولوں کی مہک میں اضافہ کیا ہے اور انہیں علم کی روشنی سے منور کررہے ہیں آج کی شاندار تقریب دروالا میں ہرن میرا میں روڈ نزد نیول انکلیوژ بمقام بٹلی دروالہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کا رزلٹ 100فیصد رہا یہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے اساتذہ خاص کر چوہدری محمود اقبال بابر کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے براق سکول سسٹمز کے دیگر کیمپس جن میں نیلور کیمپس اور چنور کیمپس بھی شامل ہیں جن کی اپنے علاقوں میں کارکردگی مثالی ہے ‘ہرن میرا میں واقعہ کیمپس کی تقریب میں بچوں کی کارکردگی اور ان کی شاندار پرفارمنس کو سب نے سراہا’ براق اسکول سسٹمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حاجی ابراہیم ہیں جن کی کاوشیں اور محنت تقریب میں نظر آئی ‘ بہترین ٹیچر ز میں عبدالحمید صاحب کا نام لیاگیا ‘ تقریب کے مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر افضل بابر ‘چوہدری مظہر آف ترلائی ‘ چوہدری معز آف کنگھڑ’پرجبکہ بٹلی دروالہ کیمپس کے پرنسپل چوہدری محمود اقبال بابرپرنسپل نیلورکیمپس چوہدری خرم شہزاداور وائس پرنسپل چوہدری طاہر محمود بھی موجود تھے ‘بچوں کے شاندار رزلٹ اور پرفارمنس پر اہل علاقہ کے لوگوں اور معززین نے چوہدری محمد اقبال کو مبارکباد دی اس موقع پر سکول کی خصوصی معاونت میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے چوہدری تاج آف دروالہ بھی موجود تھے ‘ البراق اسکول سسٹمز میں بہت سارے ایسے بچے بھی پڑھتے ہیں جن کے نامساعد حالات ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے نہ صرف انہیں داخلہ مفت دیا ہے بلکہ انہیں بالکل مفت تعلیم بھی دی جارہی ہے جبکہ بہت سارے بچے سکالر شپ پر بھی ہیں براق اسکول سسٹمز کی انتظامیہ عرصہ پندرہ سال سے علاقے کی خدمت میں مصروف ہیں ‘ تقریب میں آنے والے تمام افراد کا سکول انتظامیہ نے خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ اس خدمت کو ہمیشہ جاری رکھیں گے ‘ آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کا حامل ہے چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کرلے۔حالانکہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے ایٹمی ترقی کا دور ہے سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم ،ٹیکنیکل تعلیم،انجینئرنگ ،وکالت ،ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے جدید علوم تو ضروری ہیں ہی اسکے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی بھی اپنی جگہ اہمیت ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کیلئے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے اسی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی ،عبادت ،محبت خلوص،ایثار،خدمت خلق،وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں اخلاقی تعلیم کی وجہ سے صالح او رنیک معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے تعلیم کی اولین مقصد ہمیشہ انسان کی ذہنی ،جسمانی او روحانی نشونما کرنا ہے تعلیم حصول کیلئے قابل اساتذہ بھے بے حد ضروری ہیں جوبچوں کو اعلی تعلیم کے حصوص میں مدد فراہم کرتے ہیں استاد وہ نہیں جو محض چار کتابیں پڑھا کر اور کچھ کلاسسز لے کر اپنے فرائض سے مبرا ہوجائے بلکہ استاد وہ ہے جو طلب و طالبات کی خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کوتا ہے اور انہیں شعور و ادراک ،علم و آگہی نیز فکر و نظر کی دولت سے اپنے شاگرہ کو مالا مال کرتا ہے جن اساتذہ نے اپنی اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے پورا کیا ،ان کی شاگرد آخری سائنس تک ان کے احسان مند رہتے

[c5ab_facebook_post c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”https://www.facebook.com/fsmedianetworkofficial/videos/1227909117345417/” width=”650″ ]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں