Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چنیوٹ: کھیتوں میں گھسنے پر زمیندار نے گدھی کا پیٹ پھاڑ دیا، گدھی ہلاک

چنیوٹ: کھیتوں میں گھسنے پر زمیندار نے گدھی کا پیٹ پھاڑ دیا، گدھی ہلاک

چنیوٹ: کھیتوں میں گھسنے پر زمیندار نے گدھی کا پیٹ پھاڑ دیا، گدھی ہلاک

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں جانوروں سے بے رحمی اور سفاکیت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز چنیوٹ کے تھانہ لنگرانہ کی حدود میں پیش آیا۔

عینی شاہدین  کے مطابق  ثاقب نامی سفاک زمیندار نے کھیتوں میں گھس آنے والی گدھی کو تیز دھار آلے سے تشددکا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ  تشدد کے دوران پیٹ پھٹ جانے سے گدھی ہلاک ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے  قبل وزیرآباد میں اویس گجر نامی زمیندار نے فصل کھانے پر گدھی کے کان کاٹ دیے تھے، تشدد کے دوران گدھی کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=HlgWnEPGZD0
Exit mobile version