ماں کی گود بچوں کا پہلا مدرسہ تو، استاد بچوں کے دوسرے والدین 35

عالم کا بہترین غذائیت سے بھرپور کھجور جوس پر مبنی “ملاف کولا”

عالم کا بہترین غذائیت سے بھرپور کھجور جوس پر مبنی “ملاف کولا”

نقاش نائطی
نائب ایڈیٹر اسٹار نیوز ٹیلوزن دہلی
۔ +966562677707

دیر آید پر درست آید
فی زمانہ وہی ممالک عالمی سطح اپنا مقام و اقدار بلند رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں جو عالمی مانگ کے اعتبارسے بہترین سے بہترین صحت افزاء، کم سے کم نقصان دہ اور زیادہ سے زیادہ قوت بخش خصوصیات والی اپنی پروڈکٹ پیش کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔سابقہ پچاس پچھتر سال سے عالمی مارکیٹ پر یورپ و امریکی ممالک کا قبضہ تھا۔چائینا نے اپنے کم قیمتی اشیاء سے معشیتی طور عالمی مارکیٹ پر جہاں ایک حد تک قبضہ جما لیا ہے،وہیں عالمی مشروبات مارکیٹ میں، امریکی کولاڈرنگس کا متبادل آج تک کوئی پیش نہیں کرسکا ہے

۔ اکثر و بیشتر تعلیم یافتگان پیپسی اور کوکا کولا کے انسانی صحت نقصان دہ اثرات کے باوجود، اس کے شکم سیری بعد، وقتی سکون افزائی کے پیش نظر،رد یا مانع رکھنے کی جسارت نہیں کرپارہے تھے۔ ایسے میں ہر کوئی،کچھ ویسے ہی،وقتی سکون افزائی دینے والی،نیچرل ڈرنگس کا کافی لمبے عرصے سے منتظر پایا گیا ہے۔
سعودی عرب کے جوان سال کراؤں پرنس اور مملکت کے وزیر اعظم المحترم محمد بن سلمان آل سعود نے 2030 تک سعودی عرب کو عالمی تجارتی صنعتی سیاحتی کھیل مارکیٹ میں ایک مہمیز مقام دینے کا عزم کیا ہوا ہے اور ملٹی بلین پروجیکٹ کے ساتھ مملکت اپنے اہداف حصول کی طرف روان دواں یے۔

اس سمت عالمی فوڈ اینڈ بیوریج صنعت و تجارت میں، سعودی حکومتی منصوبے کے تحت عالم بھر میں مشہور سعودی کھجور پر مشتمل صحت افزاء قدرتی اجزاء سے بھرپور نیچرل سافٹ ڈرنگس عالمی سطح انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیش کرنے والے منصوبے کے تحت نیچرل انرجی ڈرنگس ملاف کولا پیش کردیا ہے۔ صحرائی فروٹ کھجور کی افادیت سے انکار کی گنجائش ہی نہیں ہے اس لئے کھجور سے کشید کی گئی ملاف کولا ڈرنگس کی کامیابی کی توقعات ہیں۔

فی زمانہ عوامی سطح پر افادیت سے زیادہ تشہیر کسی بھی چیز کے بیچے جانے کی ضمانت تصور کی جاتی ہے۔ فی زمانہ تشہیر ہی ایسا ایک ہتھیار ہے جو ہر کسی کو،بغیر ضرورت بھی، کوئی بھی تشہیر کردہ چیز،خریدنے مجبور کرتا ہے ۔ اس لئے ریاض بیس سعودی کے اشتراکی سرمایہ دارانہ تعاون سے تھراتھ المدینہ کمپنی نے،پہلی بار بڑے پیمانے پر، کھجور جوش پر مبنی، ملاف کولا مارکیٹ میں اتارا ہے

میلاف کولا ایک انقلابی سافٹ ڈرنک ہے جو کھجور سے بنائی گئی ہے اور اسے ریاض ڈیٹ فیسٹیول میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ ایک سعودی اختراع ہے جو صحت کو تازگی بخش مشروب کی لذت کے ساتھ جوڑتی ہے۔ تھراتھ المدینہ کمپنی کی طرف سے پیش کردہ یہ پروڈکٹ، مشروبات کی صنعت میں صحت مند اور ماحول دوست استعمال کی اشیاء کی طرف ایک بڑھتا قدم ہے۔
روایتی سافٹ ڈرنکس کو اکثر ان میں شکر کی زیادہ مقدار اور غذائیت کی کمی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ “میلاف کولا” ایک ایسا فارمولا ہے جو اعلیٰ معیار کی کھجور سے بنا ہے۔ کھجور کو جو اپنے افادیت سے بھرپور اجزاء کے ساتھ “سپر فوڈ” کے۔طور مشہور ہے، کھجور قدرتی شکر، فائبر اور ضروری معدنیات سے لیس ہے، اس لئے یہ صحت سے متعلق شعور رکھنے والے صارفین کے لئے بہترین ڈرنگس ثابت ہوگی۔
کھجوریں مشرق وسطیٰ میں، اعلی و فوری توانائی کو فروغ دیتی بھرپور غذائی خوراک کے طور مشہور ہیں آئرن
پوٹاشیم، اور میگنیشیم اجزاء کے ساتھ اور اسکے
اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے ساتھ ذہنی تناؤ اور مجموعی صحت کے لئے بہترین فروٹ تصور کیا جاتا ہے۔
تھرتھ المدینہ نے عالمی معیار پر پورا اترنے والی مصنوعات بنانے کے لیے R&D میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ ملاف کولا کا نسخہ یا فارمولا کھجور کی قدرتی مٹھاس سوڈا کی تازگی کے ساتھ ملا کے ایک نیا ٹیسٹ ایک قوت بخش غذائیت سے بھرپور انرجی ڈرنگس کے طور اسے پیش کرتی ہے۔
مقامی طور پر حاصل کی گئی اعلیٰ معیار کی کھجوریں،غذائی اجزاء کو برقرار رکھنے کے لئے کم سے کم پروسیسنگ، ماحول دوست پیداوار ہی دراصل ملاف کولا کی کامیابی کی ضمانت کے طور اس سعودی اختراع کو لیا گیا ہے
میلاف کولا معیشت کو متنوع بنانے اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے سعودی عرب کے منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ مشروب روایت اور جدیدیت کا امتزاج ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ثقافتی اہم چیز کس طرح عالمی معیار پیداوار میں تبدیل کی جاسکتی ہے۔ عالمی مشروبات کی صنعت صحت افزاء غذائیت کی طرف بڑھ رہی ہے، صارفین کم چینی اور قدرتی مصنوعات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

میلاف کولا اس مانگ پر پوری اترتی ہے اس کا منفرد ذائقہ کسی بھی سوڈا ڈرنگس کے برعکس صحت کے فوائد کا خیال رکھتے بنائی گئی ایک پائیدار اور ثقافتی ڈرنگ ہےریاض ڈیٹ فیسٹیول میں سب سے پہلے میلاف کولا کو آزمایا گیا۔ اور اسے کافی۔پسند کیا گیا تھا۔عوامی جائزوں نے اسے قدرتی مٹھاس اور تازگی بخشنے والی ڈرنگس کے طور اسے پسند کیا۔ یہ مصنوعات کی عالمی صلاحیت کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔ میلاف کولا عام سی سافٹ ڈرنک سے جدا یہ ایک جدت پسند اور پائیداری کا نمونہ ہے۔ اگر یہ ڈرنگس مقامی طور کامیابی کے ساتھ چل نکلتی ہے تو اسے مختلف ممالک میں پیش کیا جائیگا جس سے عالمی سطح پر خوراک اور مشروبات کی صنعت میں سعودی مصنوعات کی ساکھ مضبوط ہوگی۔انشاءاللہ۔
ملاف کولا کاربونیٹیڈ نیچرل ڈرنگس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں