104

نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں نوازشریف کو طلب کرلیا

لاہور: نیب نے میاں نواز شریف کو بطور وزیراعظم اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

جیونیوز کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔

نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔

نیب کا کہناہےکہ نواز شریف کےحکم سے ضلع کونسل کےعوامی منصوبے بند کرنے پڑےجس سے عوام کا نقصان ہوا۔

نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف سمیت مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں