’اینٹ سے اینٹ‘ والا بیان نوازشریف کی چال میں آکر دیا تھا: زرداری 115

’اینٹ سے اینٹ‘ والا بیان نوازشریف کی چال میں آکر دیا تھا: زرداری

لاہور: آصف زرداری نے نوازشریف سے دوریوں کی تفصیلات سینئر پارٹی قائدین کے سامنے رکھ دیں۔

ذرائع کےمطابق آصف زرداری نے نوازشریف سے دوریوں کے راز کھولتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا، میں نے مشرف کے مواخذے کااعلان کیا تو نوازشریف پیچھے ہٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف نے پرویز مشرف پرغداری کا مقدمہ بنایا تو ہم نے ساتھ دیا، نواز شریف نے یقین دلوایا وہ پرویزمشرف کوجانے نہیں دیں گے، میں نے مشرف کو جانے نہ دینے کا بیان دیا تو نوازشریف نے انہیں باہر بھجوادیا، پتا چلا نوازشریف مجھے یقین دلوانے سے پہلے مشرف پر ڈیل کرچکے تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ والا بیان بھی نوازشریف کی ایسی ہی چال میں آکر دیا تھا۔

آصف زرداری نے کہا کہ میرے بیان کا فائدہ لےکر نوازشریف نے راحیل شریف سے معاملات سیدھےکرنےکی کوشش کی، نوازشریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے بہکاتے رہے، ہم نوازشریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ کہیں زیادہ چالاک اور موقع پرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور سویلین بالادستی کی نیت سے ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نوازشریف تجارت کرتے رہے، انہوں نے ہمیں ہر موقع پر بیچا اور ہم ہر بار ان کے دھوکے میں آئے۔

پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں سیاست سے ہٹ کر نوازشریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا، نواز شریف نے میری نیک نیتی کا فائدہ اٹھایا، سندھ میں نیب اور دیگر اداروں سے کارروائیاں بھی نوازشریف کے کہنے پر ہوئیں، نواز شریف اب بھگتیں،اب کسی صورت ہاتھ نہیں ملاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں