جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: سعد رفیق
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےکہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھاؤ کی بجائے الجھاؤ بڑھ رہا ہے، گالم گلوچ، دھکم پیل اور کھینچا تانی کے رویئے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جارہے ہیں۔
جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ھو سکتا ھے
آگ پھیلی تو ایک ایک کر کے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 14, 2018
انہوں نےکہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، انہوں نےکہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز احتیاط اور تدبر سے کام لیں، نا انصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے، مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔
داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ھو سکتا ھے
تمام سٹیک ھولڈر احتیاط اور تدبر سے کام لیں
ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جاۓ
مذید قومی المیوں سے بچنے کی ھر ممکن کوشش کی جاۓ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 14, 2018