110

زمبابوے نے 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کا اعلان کردیا

کرکٹ زمبابوے نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور پاکستان کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ زمبابوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میزبان زمبابوے، آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

زمبابوے کے کرکٹ بورڈ کے مطابق سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 8 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم یکم جولائی کو زمبابوے، دو جولائی کو آسٹریلیا، 4 جولائی کو زمبابوے اور 5 جولائی کو آسٹریلیا سے مد مقابل ہو گی۔

ہرارے میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 13، 16، 18، 20 اور 22 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں