240

ایبٹ أباد تھانہ سٹی تفشیشی اہلکار نے بے گناہ ہمارے بچوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل روانہ کردیا

ایبٹ أباد تھانہ سٹی تفشیشی اہلکار نے بے گناہ ہمارے بچوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل روانہ کردیا

ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر) ایبٹ أباد تھانہ سٹی تفشیشی اہلکار نے بے گناہ ہمارے بچوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل روانہ کردیا ہے پولیس کے اعلی افسران نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کریں شہریار نامی نوجوان کے اغواہ میں ہمارے بیٹے ملوث نہیں ہیں پولیس نے

متاثرہ نوجوان پر دباٶ ڈال کر ہمارے بچوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز راولاکوٹ کے رہاشی شخص لیاقت خان نے شمال نیوز سے کیا انہوں نے کہا کہ چند روز قبل تھانہ سٹی کی حدود سے شہریار نامی لڑکا اغواہ ہو گیا تھا جوتین دن بعد بازیاب ہوگیاتھانہ سٹی تفشیشی اہلکار یحی خان نے اصل اغواہ کاروں کو بچا کر ہمارے تین بچوں

فیضان مبشر اور محسن کو گرفتار کر لیا پانچ روز تک انکا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے اور انکے ساتھ انتہاٸی ظلم کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ شخص شہریار کواغواہ کرنے والے اغواہ کار نے پولیس کی وردی پہنی ہوٸی تھی لیاقت خان نے مزید بتایا کہ میرا بیٹا فیضان دس روز تک گھریلو کام میں




مصروف تھا جسکی گواہی اہل محلہ بھی دیں گے پولیس نے بے گناہ اسے پکڑ کر اس پرجھوٹا مقدمہ داٸر کر کے اسے جیل روانہ کر دیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث اغواہ کاروں کی گرفتاری نہیں کی گٸ میں پولیس کے اعلی افسران سے واقعے کی صاف وشفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں