197

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا تحصیل بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا تحصیل بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کا تفصیلی دورہ

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا تحصیل بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کا تفصیلی دورہ۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی باباخیل نے تھانہ کاغان، پولیس چیک پوسٹ سوچ، پولیس چیک پوسٹ بٹہ کنڈی،

پولیس چیک پوسٹ بھراوائی، پولیس چیک پوائنٹ بیسل، دودھی پت جھیل پولیس پیٹرولنگ پوائنٹ، لولو سر پولیس پٹرولنگ پوائنٹ، پولیس چیک پوسٹ گھٹی داس، پولیس پٹرولنگ پوائنٹ جھیل سیف الملوک،، پولیس چیک پوسٹ جھیل روڈ، پولیس کیمپ مہانڈری، پولیس چیک پوسٹ بھونجا،

پولیس چیک پوسٹ ناران، پولیس چیک پوائنٹ کاغان میموریل ٹرسٹ،پولیس چیک پوسٹ گرلاٹ، اور تھانہ بالاکوٹ سے ملحقہ پولیس پوسٹ ڈمگلہ کی انسکپشن کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر آئے ہوئے سیاحوں سے ملاقاتیں کی اور پولیس سے متعلق درپیش مسائل سنے اور انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے سیاحتی مقامات پر پولیس چیک پوسٹ اور پولیس کیمپ پرسیاحوں اور مقامی لوگوں کو بلاوجہ روکنے اور چیکنگ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کا کام سیاحوں اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ناکہ انکو بلاوجہ تنگ کرنا اور حراساں کرنا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ کو ہدایت کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور دیگر مسافروں کی سفری سہولیات میں آسانیاں پیدا کی جائیں

پولیس کی جانب سے سیاحوں اور مسافروں کو بلاوجہ تنگ اور بلاوجہ ٹریفک چالان نہ کیئے جائیں۔ان مقامات پر پولیس گشت اور ٹریفک پولیس اہلکاران کو بڑھایا جائے تاکہ سیاحوں کو پولیس کی جانب تحفظ اور رہنمائی مل سکے تاکہ ہزارہ پولیس کا اچھا تاثر پوری دنیا میں اجاگر ہو سکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے سیاحتی مقامات پر تعینات پولیس اہلکاران کو سختی سے




ہدایت کی وہ سیاحوں اور مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں شکایت کی صورت پولیس اہلکاران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس اہلکاران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس چیک پوسٹ اور سیاحتی مقامات پر میرا کمپلین نمبر 03461119650واضح جگہ پر آویزاں کریں تاکہ سیاح اور مقامی لوگ اپنی شکایت میسج کے زریعے مجھے پہنچا سکے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا نے فرنیٹیئر کانسٹیبلری چیک پوسٹ ناران کا دورہ کیا اوربابوسر ٹاپ پر تعینا ت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں