108

دلولہ جیپ حادثہ تین سگی بہنوں سمیت چار جاں بحق

دلولہ جیپ حادثہ تین سگی بہنوں سمیت چار جاں بحق

آبیٹ آباد (رپورٹ”:وقاص باکسر) دلولہ جیپ حادثہ تین سگی بہنوں سمیت چار جاں بحق یونین کونسل سید پور کے نواحی علاقے گریاں میں شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے پوٹھوہار جیپ چار سو فٹ گہری کھائی میں جاگری , جیپ کا نمبر NWF-6657جس کا ڈرائیور محمد منیر ولد حاجی گل زمان چلا رہا تھا , گاڑی میں 14افراد سوار تھے جن میں سلیمہ بی بی زوجہ امتیاز ,

شازیہ بی بی زوجہ محمد حنیف , ثناء زوجہ ہارون , ماہ نور دختر ہارون گھڑی حبیب اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں عبدالرحمن ولد حنیف , محمد طارق ولد گل زمان , ربینہ زوجہ الطاف , الماس دختر ہارون , ایمان ولد گل زمان , زین العابدین ولد طارق , عبدالہادی ولد محمد حنیف , مسبیٰ دختر محمد حنیف , سبائقہ طارق دختر محمد طارق گھڑی حبیب اللہ , ڈرائیور محمد منیر مغل ولد حاجی گل زمان شدید زخمی ہیں جبکہ دوسرے واقعے میں تلگراں کی سڑک نکالتے ہوئے




ڈوزر مشین الٹ گئی جس میں دو پٹھان جن کا تعلق کے پی کے سے ہے شدید زخمی حالت میں مظفرآباد ہسپتال میں منتقل کئے گئے جس میں ڈوزر کا ایک پٹھان بھی جاں بحق ہوگیا جبکہ گیارہ زخمی افراد سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردئے گئے ہیں , ایس ایچ او تھانہ کہوڑی راجہ منصف عملے سمیت زخمیوں کو نکال کر مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ میتیں بھی سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں