110

ناران سہوچ میں ایم پی اے کے بھانجے نادر شاہ کی غنڈہ گردی پر متاثرہ خاندان کا احتجاجی مظاہرہ

ناران سہوچ میں ایم پی اے کے بھانجے نادر شاہ کی غنڈہ گردی پر متاثرہ خاندان کا احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ناران سہوچ میں ایم پی اے کے بھانجے نادر شاہ کی غنڈہ گردی پر متاثرہ خاندان کا احتجاجی مظاہرہ شدید نعرے بازی فورٕی طور پر گرفتاری کا مطالبہ اگر پولیس نے نادر شاہ کو گرفتار نہ کیاگیاتو ہم وزیراعلی ہاوس کا گھیرائو کریں گے زرائع کے




مطابق گزشتہ روز ناران سہوچ میں جائیداد تنازعے پر ایم پی اے سید احمد شاہ کے بھانجے نادرشاہ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ زمینوں پرکام کرے والے محنت کشوں پر فائرنگ شروع کردی جس سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے بااثر ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس پر متاثرہ خاندان نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایوب میڈیکل کمپلیکس میں شدید احتجاج کیا اور واقعےمیں ملوث افراد کےخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں