216

آپ لوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں پولیس کا ساتھ دیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ

آپ لوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں پولیس کا ساتھ دیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد(رپورٹ (وقاص باکسر)ایبٹ أباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے ٹریفک وارڈن ہیلپ لائن 1915 سروس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد پولیس سٹیشن کینٹ ایبٹ آباد میں کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ٹریفک وارڈن ہزارہ رکے دربار میں ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت کو ہدایت دی

کہ سیاحوں اور مسافروں کیلئے ہیلپ لائن متعارف کروائی جس پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے ہیلپ لائن 1915متعارف کروائی۔ جس کا افتتاح ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کیا۔ تقریب میں ضلع ایبٹ آباد کے پولیس افسران، آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے عہدیداران و ممبران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 1915کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ اس ہیلپ لائن کو متعارف کرنے پر ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت، ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد قمر حیات خان، ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان اور انکی تمام ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں ٹریفک وارڈن ہیلپ لائن متعارف کروائی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ 1915کا اصل مقصد سیاحوں اور مسافروں کو ٹریفک مسائل کے حوالے سے مدد اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس ہیلپ لائن پر کوئی بھی شخص موبائل یا لینڈ لائن نمبر سے کال کرسکتا ہے۔ کمپلین یا اطلاع موصول ہوتے ہی ٹریفک وارڈ ن ایگل سکواڈ کے اہلکار بروقت پہنچ کرمدد فراہم کریں گے اور اس کے زریعے سے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل میں آسانی پیدا ہوگی۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ہزارہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی ایمانداری کیساتھ ساتھ انسانی جذبوں کا احساس کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چائیے۔ پولیس دفاتر یا تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کی شکایت کو غور سے سنا جائے اور انکے ساتھ بہتر رویہ سے پیش آیا جائے انہوں نے کہا کہ میری عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ غلط اور جھوٹی رپورٹ درج نہ کروائیں۔




ڈی آئی جی ہزارہ نے آل ٹریڈرز اور میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں پولیس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں جس طرح عید الفطر کے موقع پر آل ٹریڈرز اور لوکل میڈیا نے جس طرح

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں