113

مخصوص افراد کو معاشرے کی جانب سے خصوصی توجہ ملنی چاہیے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

مخصوص افراد کو معاشرے کی جانب سے خصوصی توجہ ملنی چاہیے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ مخصوص افراد کو معاشرے کی جانب سے خصوصی توجہ ملنی چاہیے کیونکہ یہ وہ طبقہ ہے جو زندگی کی دوڑ میں کافی مشکلات سے دوچار ہے، انھوں نے کہا ہم نے حکومتی سطح پر بھی ان لوگوں کے لیے




اہم اقدامات اٹھائے اور گزشتہ پانچ سالوں میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ایسے افراد کے لیے کافی پروگرامزز ترتیب دیے گے جس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ء ہوئی اور اپنے اس دور میں بھی ان کو بھرپور توجہ دیں گے اور ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد میں نابینا خواتین کے تربیتی سنٹر کے دورے کے دوران کیا، اس دورے میں سپیکر اسمبلی کو سنٹر کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا گیا گے جس پر مشتاق احمد غنی نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے




ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،اس سلسلے میں اگلے چند دنوں میں سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطح افسران سے سپیکر اسمبلی مشتاق غنی کی زیرِ صدارت اجلاس منقعد کیا جائے گا جس میں اس سنٹرکو درکار مشینیں اور دیگر تکنیکی تعاون کی فراہمی کی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں