90

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا ترہانہ اور چونا کاری میں قائم کرش پلانٹس کا دورہ

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا ترہانہ اور چونا کاری میں قائم کرش پلانٹس کا دورہ

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا ترہانہ اور چونا کاری میں قائم کرش پلانٹس کا دورہ




قدرت نے ضلع ایبٹ آباد کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے جس میں درخت، پہاڑ ، معتدل آب وہوا اور بے شمار سیاحتی مقامات شامل ہیں لیکن غیر قانونی مائننگ ،

پہاڑوں اور درختوں کی کٹائی اورقدرتی ماحول پر پڑنے والے برے اثرات سے یہاں کی خوبصورتی مانند پڑتی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب عامر آفاق نے اس صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد از جلد تمام غیر قانونی مائننگ اور




کرش پلانٹس کو فی الفور بند کرنے کےاحکامات جاری کیے ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 ایبٹ آباد نے ADمائنز اور AD-EPA کے ہمراہ ترہانہ اورچونا کاری میں

قائم کرش پلانٹس کا معائنہ کیا اور بلاسٹنگ اور تمام کرش پلانٹس کے لائسنوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانچ پڑتال کے بعد قوانین کے تحت متعلقہ کرش پلانٹس اور مائننگ کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں