251

ضلع پولیس سربراہ جاوید اقبال کی سربراہی میں گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی

ضلع پولیس سربراہ جاوید اقبال کی سربراہی میں گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی

ایبٹ أباد(فرح ستی سٹی رپورٹر) ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال کی سربراہی میں ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی منشیات فروشوں ، لینڈ مافیا سود خوروں اور قحبہ خانوں کے خلاف کاروائیوں کے متعلق جاری خصوصی مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس تین تھانوں کے ایس ایچ اوز ، ایک ایڈشنل ایس ایچ او، ایک چوکی انچارج اور 4 اہلکار ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر لائن حاضر




تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس سربراہ جاوید اقبال کی سربراہی میں گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ کا انعقاد گزشتہ دنوں لینڈ مافیا ، منشیات فروشوں ، سودخوروں کے خلاف جاری کی گئی مہم کے حوالے سے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا




میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان ، ایس پی انوسٹیگیشن عزیز خان آفریدی، ایس پی ہیڈکوارٹرز قمر حیات خان جملہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال کی طرف سے جاری کی گئی خصوصی مہم کے حوالے سے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس دوران




عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ایس ایچ او بکوٹ گوہر الرحمن خان کو پولیس لائن حاضر ہونے جبکہ ایس آئی سردار واجد کو ایس ایچ او بکوٹ تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے اسی طرح سب انسپکٹر سردار بشیر کو ایس ایچ او لورہ سے معطل اور لائن حاضر اور انسپکٹر عبدالرشید کو ایس ایچ او لورہ تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او شیروان سعید خان کو بھی معطل اور پولیس لائن حاضری کے احکامات جاری کر دیے گئے اسی طرح عوامی




شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ناقص کارکردگی پر ایڈیشنل ایس ایچ او بگنوتر جمیل خان ، انچارج چوکی پی او ایف نازک محمود کو پولیس لائن حاضر ہونے جبکہ تفتیشی سٹاف کے اے ایس آئی تنویر احمد کو انچارج چوکی پی او ایف کا چارج دے دیا گیا تھانہ بگنوتر سے آئی ایچ سی سلطان العارفین ، کنسٹیبلان تنویر ، ندیم اور چوکی چمیالی سے کنسٹیبل خرم کو بھی معطل اور پولیس لائن




حاضری کے احکامات کر دیے گئے۔ میٹنگ سے خطاب کے دوران ڈی پی او جاوید اقبال نے کہا کہ ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیات فروشوں ، لینڈ مافیا ، سودخوروں اور قحبہ خانوں کے خلاف خصوصی جاری رکھی جائے اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیا جائے جبکہ کارکردگی بہتر نہ ہونے کی صورت سخت سے سخت محکمانہ کار




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں