ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا فلش لائٹس اور ہوٹر لگانے والوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون کافیصلہ
ایبٹ أباد(وقاص باکسرسے) ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا فلش لائٹس اور ہوٹر لگانے والوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون کافیصلہ کالے شیشوں اورپریشر ہارن لگانے والوں کے خلاف بھی ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرنے کافیصلہ کرلیا
تفصيلات کےمطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے آج سے آئیندہ اتوار تک خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام ٹریفک افسران کو احکامات جاری کیےکہ جو لوگ سرکاری طور پر پولیس لائٹس لگانے کے اہل نہیں ہیں یا اپنے آپ کو پولیس کا ملازم ظاہر کرنے کے لیے
پولیس فلیشنگ لائٹس یا ہوٹر کا استعمال کرتے ہیں انکے خلاف کریک ڈائون کا آغازکیا جائےاور ان تمام گاڑیوں سے ایسا تمام سامان اتار دیا جائے جو غیر قانونی ہو اور اس کی کارگردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ایس پی ٹریفک وارڈن کو بھجوائیں جائیں ۔