ٹرمپ ’برطرفی یا مواخذہ‘ کے دوراہے پر پہونچ گئے 120

حکومت سے مذاکرات کامیاب، ہزارہ متاثرین نے لاشوں کی تدفین کر دی

حکومت سے مذاکرات کامیاب، ہزارہ متاثرین نے لاشوں کی تدفین کر دی

آج کی بات(شاہ باباحبیب عارف کیساتھ
ہزارہ متاثرین سے عمران خان بلیک میل نہ ہوئے آئے اور اپنی بات پر ڈٹ کر کھڑے رہے میتوں کی تدفین کے بعد کوئٹہ جاؤں گا
عمران خان آرمی چیف کے ساتھ کوئٹہ چلے گئےوفاقی حکومت اور کوئٹہ میں دھرنا دینے والے ہزارہ برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد انھوں نے دھرنا ختم کرنے اور مقتولین کی تدفین کا اعلان کیا ہےخیال رہے کہ مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے قتل کے خلاف احتجاجی دھرنا کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں چھ روز قبل شروع ہوا تھا۔حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہلاک ہونے والے کان کنوں کی لاشوں کو دھرنے کے مقام سے ہزارہ ٹائون منتقل کیا گیا۔ میتوں کی تدفین آج صبح دس بجے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں کی گئی

جمعے کی شب وفاقی حکومت کے وزرا اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے منتظیمن سے ایک بار پھر مذاکرات کیے جس کے بعد دھرنے کے منتظیمن پر مشتمل شہدا کمیٹی نے اعلان کیا کہ ان کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور اس سے متعلق نوٹیفکیشنز پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے دھرنے کے مقام پر گفتگو میں بتایا کہ جیسے ہی مقتولین کی تدفین ہو گی وزیراعظم کوئٹہ کے لیے روانہ ہوں گے اور آرمی چیف بھی کوئٹہ آئیں گے اور لواحقین سے تعزیت کریں گے۔
شہدا کے جنازے کو جب ہزارہ ٹاون منتقل کیا جارہا تھا جنازہ کے شرکاء نے عمران خان وزیراعظم مردہ باد اور دہشت گردی کے پیچھے کون ہے کے نعرے لگائےعمران خان ڈٹ کے کھڑے رہے اور مظلوموں اور مقتولوں کے ورثا سے بلیک میل نہیں ہوئے بلیک میل کا لفظ عمران خان کافی دفعہ استعمال کر چکے ہیں کچھ سال پہلے ایک انٹرویو کے دوران ٹی وی اینکر نے عمران خان سے کہا کہ فلاں میڈیا ہاؤس کے مالک کے پاس آپ کی کچھ ویڈیوز ہیں جس سے وہ آپ کو بلیک میل کرتا ہے تو عمران خان پریشان ہو گئے اور اس کا جواب نہ دیاعمران خان کہتے ہیں کبھی ان کو اپوزیشن بلیک میل کر رہی ہے
کبھی کوئی میڈیا ہاوس بلیک میل کر رہا ہےکبھی ان کو سعودیہ بلیک میل کر رہا ہےکبھی ان کو امریکہ بلیک میل کر رہا ہےکبھی ان کو مافیا بلیک میل کر رہا ہوتا ہےکبھی عوام بلیک میل کر رہی ہےکبھی شہداء کے ورثاء بلیک میل کر رہے ہیںلیکن اس کے ساتھ یہ بھی کہا جاتا ہے عمران خان نڈر بہادر اور ایماندار ہے اگر دیکھا جائے تو کوئی شخص اگر بہادر ایماندار اور نڈر ہو تو اس کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا
دنیا بلیک میل تو اس کو کرتی ہے جس کے عیب کسی کے پاس ہوں جو چور ہو ٹھگ ہو یا کرپٹ ہو اب فیصلہ عوام نے ہی کرنا ہے کہ ہر کوئی عمران خان کو کیسے بلیک میل کر لیتا ہے اس کی کیا وجہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں