احساس کی دہلیزپر 160

خلافت کی بحالی۔۔۔ممکن ہے؟

خلافت کی بحالی۔۔۔ممکن ہے؟

خلافت کی بحالی۔۔۔ممکن ہے؟
جمہورکی آواز ایم سرورصدیقی

مسلمانوںکی نشاۃ ِ ثانیہ کا احیاء ایک آرزو ہے ، امت ِ مسلمہ کے دلوں میں ایک تڑپ ہے ایک جستجو سال ہا سال سے مسلمانوںکے دلوں میں مچل رہی ہے ماضی میں ہندوستان میں قیام ِ پاکستان سے پہلے تحریک بحالی ٔ خلافت کا بہت چرچا رہا مولانا محمد علی جوہرؒ کی والدہ کا یہ قول ’’بیٹا جان خلافت پر قربان کردو‘‘ کئی مہینوں تک لوگوں کے دلوں کو گرماتا رہا آج بھی پاکستان میں کئی دہائیوںسے کچھ مذہبی تنظیمیں اس مقصد کیلئے پیش پیش ہیں۔۔۔تاریخی اعتبارسے خلفاء راشدین کے بعدحضرت امیرمعاویہ ؓ کا دور معاشی اور معاشرتی طورپر سب سے مستحکم رہا ا ن کے ٹھوس اور انقلابی اقدامات نے ایک جدید ریاست کے تصورکو اجاگر کیا دنیا میں پہلا بحری بیڑہ بھی حضرت امیرمعاویہ ؓکے دور ِ حکومت میں بنایا گیا

فتوحات کے لحاظ سے بھی ان کا دور اسلامی تاریخ کا سنہری دور کہا جا سکتاہے ان کے بعد خلافت بادشاہت میں تبدیل ہو گئی موروثی بنیادوںپر خلیفہ کا چنائو کیا جانے لگاخلیفہ کسی کو جوابدہ نہیں تھا بنو امیہ کے 90سالہ دور ِ حکومت میں حضرت عمرؒبن عبدالعزیز نے خلفاء راشدین کی یاد تازہ کردی انہیں اسی بنیادپر پانچواں خلیفہ ٔ راشد کہا جاتاہے بنو امیہ کی خلافت کے بعد بنو عباس نے500سال تک حکومت کی عباسی دور کے آخری دنوںمیں خلافت برائے نام رہ گئی متعدد ممالک اور شہروںمیں شاہی خاندان کے امراء اور طاقتور جرنیلوںنے اپنی اپنی حکومت کااعلان کررکھا تھا

جو اپنے آپ کو عباسی خلیفہ کا تابع فرمان قرارد یتے لیکن اس کے باوجودمساجدمیں خطبہ خلیفہ کے نام کا ہی پڑھا جاتا تھاجب ہلاکو خان نے بغدادپر حملہ کرکے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا بیشتر عباسی خاندان کے افراد شہیدہوگئے اس طرح پانچ صدیوںپر محیط عباسی خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا یہ عملی طورپر خلافت کا خاتمہ ثابت ہوا اس کے کچھ عرصہ بعد مصر کے بادشاہ ہیرس نے واحد زندہ بچ جانے والے ایک عباسی شہزادے کو مستنصرباللہ کا لقب دے کر قاہرہ کا خلیفہ بنا دیا مگرسولہویں صدی عیسوی میں مصر کا آخری خلیفہ ترکی کے فر مانروا سلطان سلیم اول کے حق میں خلافت سے دستبردار ہوگیا کہا جاتاہے خلافت ِ عثمانیہ1681ء سے 1922 ء تک ایک طاقتور مسلم سٹیٹ تھی ۔

۔ خلافت ِ عثمانیہ کو آخر کار جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک نے ختم کردیا اس نے خلیفہ عبدالمجید کو برطرف کرکے ترکی میں ایک جمہوری حکومت بنانے کااعلان کیا ہندوستان میں اسی خلافت کی بحالی کیلئے تحریک چلائی گئی تھی۔ پاکستان کے علاوہ کئی ممالک میں خلافت کی بحالی کیلئے بہت سی تنظیمیں خفیہ اور اعلانیہ کام کررہی ہیں ۔۔دنیا میں اس وقت کم وبیش اسلامی ممالک کی تعداد52ہے سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ جہاں اسلامی قوانین نافذ ہیں ان کی تعداد انگلیوںپر گنی جا سکتی ہے سعودی عرب کے قومی پرچم پر کلمہ ٔ طیبہ جبکہ ایرانی پرچم پر اللہ لکھا ہواہے ۔یوں تو پاکستان کا سرکاری نام بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے لیکن یہ ملک جمہوری ہے نہ اسلامی۔ افغانستان کے پرچم پر مسجد بنی ہوئی ہے

۔دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک سیکولر ہیں کچھ میں جمہوریت کچھ میں بادشاہت اور کچھ نیم اسلامی ہیں 52 کے 52 اسلا می ممالک کے اپنے اپنے مسائل ہیں اپنے اپنے مفادات۔ ہر اسلامی ملک اپنے داخلی اور خارجی معاملات میں الجھا ہواہے یہ کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوںکے باوجود پاکستان کوآج تک کسی ایک اسلامی ملک نے بھی کشمیرکاز پر ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی کبھی اخلاقی سپورٹ کی ہے۔ مختلف اسلامی ممالک کے مختلف غیراسلامی ممالک سے کاروباری، تجارتی ،معاشرتی روابط ہیں کویت اور سعودی عرب میں امریکی فوج کے ذمہ سکیورٹی ہے ترکی خلافت کی بحالی کے لئے کوشاں ہے کیونکہ وہ خلافت کا سلسلہ وہیں سے جوڑنا چاہتاہے جہاںسے ٹوٹاتھا 2023ء میں معاہدہ لوازن کے خاتمہ کے بعدکیاہوگا

کوئی نہیں جانتا یہ تو ممکن نظر نہیں آرہا کہ خلافت ِ عثمانیہ میں شامل درجن بھر ممالک دوبارہ ترقی کا حصہ بن جائیں لیکن کئی اسلامی ممالک خلافت کی بچالی چاہتے ہیں یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے کیونکہ مختلف اسلامی ممالک کے مختلف غیراسلامی ممالک سے کاروباری، تجارتی ،معاشرتی روابط ہیں کویت اور سعودی عرب میں امریکی فوج کے ذمہ سکیورٹی ہے عالمی طاقتوں نے دہشت گردی کو مسلمانوں سے منسوب کرکے رکھ دیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہر اسلامی ملک میں خلافت کے احیاء کی خواہش رکھنے والے ضرور موجود ہوں گے لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابرہے ان حالات میں خلافت ایک سوالیہ نشان ہے۔ یہ بھی ایک توجہ طلب بات ہے کہ خلافت تمام اسلامی ممالک کو کیسے ہینڈل کرے گی؟

پاکستان کے ایک سابق وزیرِ اعظم ذوالفقارعلی بھٹونے اسلامی ممالک پر مشتمل ایک بلاک تشکیل دینے کا پروگرام دیا تھا ۔مشترکہ کرنسی اور دفاع کا ایک انقلابی منصوبہ پر کام بھی شروع ہوگیا تھا شاہ فیصلؒ، کرنل قذافی اورذوالفقارعلی بھٹونے تیل کو ہتھیارکے طورپر استعمال کرنے کی حکمت ِ عملی تیار کرنے کا ابتدائی خاکہ ترتیب دیا لیکن شاہ فیصل اورذوالفقارعلی بھٹو کو منظرسے ہٹا دیا گیا عالمی مبصرین کا خیال تھااسلامی ممالک پر مشتمل بلاک تشکیل دیدیا جاتا تو شایدیہ خلافت کی ایک جدید شکل ہوتی اورآج مسلم امہ کے یہ مسائل نہ ہوتے۔۔جن چیلنجز سے آج ہم نبرد آزما ہیں شاید ہم ایسی مشکل سے دو چارنہ ہوتے مسلمانوںکی دلوں میں ایک تڑپ ہے ایک جستجو سال ہا سال سے مسلمانوںکے دلوں میں مچل رہی ہے

لیکن خلافت کی بحالی کوئی آسان کام نہیں۔ بہت سے سوال تشنہ ہیں کئی سوالوں کے جواب ضروری ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے خلافت مسلمانوںکے اتحادکی علامت ہے لیکن اس کی حدود و قیود کیاہوگی،ناک نقشہ کیا، کیسا اور کیونکر؟ آج بیشتر اسلامی ممالک جمہوری ہے نہ اسلامی۔ اکثر سیکولر،کچھ میں جمہوریت کچھ میں بادشاہت اور کچھ نیم اسلامی کچھ مغرب زدہ۔ پھر خلافت کااحیاء کیسے ممکن؟ کیا فرماتے ہیں نکتہ دان ؟ کسی کو سمجھ آ جائے تو وہ دوسروںکو ضرور بتا دے اس سے بہتوںکا بھلاہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں