آج کےدورکےہم مسلمان اور ہماراقوی تر ایمان 191

آج کےدورکےہم مسلمان اور ہماراقوی تر ایمان

آج کےدورکےہم مسلمان اور ہماراقوی تر ایمان

نقاش نائطی

عالم کے کسی بھی حصے کے ہم مسلمان بھلے ہی عمل صالح کی ادائیگی میں کمزور پائے جاتے ہوں لیکن ایمان و عقیدے کے پکے ہوا کرتے ہیں اسی بات کو ثابت کرنے کسی یورپین ملک کے ٹی وی چینل نے لائیو ریکارڈنگ ظاہر کرتے ہوئے، افطار سے تھوڑی دیر قبل ایک نئے آئی فون کے بدلے ایک گھونٹ پانی پینے کی آفر غالبا ھندو و پاک کے دو تارکین وطن سے کی، جسے ان دونوں نے یہ کہہ کے ٹھکرادیا کہ دنیوی آئی فون کے بدلے روزہ توڑ کر اپنے اللہ کو وہ ناراض نہیں کرسکتے اور انہیں بعد الموت ملنے والی جنت کو وہ نہیں چھوڑ سکتے۔ اسی دوران اسی ٹی وی چینل والوں سے ملا ہوا کوئی شخص، عرب النسل لباس میں وہاں سے گزرتا ہے اور وہ اینکر اس سے مخاطب ہوکر اسے بھی آئی فون کے بدلے روزہ توڑنے کا آفر دیتی ہے

۔ بظاہر عربی النسل دکھائی دینے والا شخص چونکہ ان سے ملا ہوا ہوتا ہے اس لئے آئی فون کے بدلے روزہ توڑنے کی آفر قبول کرنے لگتا ہے ۔ حقیقت سے انجان وہ دو تارکین وطن اپنے ہی مسلمان بھائی کو آئی فون کے بدلے روزہ توڑتے ہوئے دیکھ، اسے سمجھانے لگتے ہیں، حدیث بتاتے ہوئے روزہ توڑنے کی وعید بتاتے ہیں اوربعد الموت جنت کے خواب بھی بتاتے ہوئے اسے روزہ توڑنے سے منع کرتے ہیں۔ لیکن وہ عربی دکھائی دینے والا شخص بظاہر پانی کی بوتل کھول روزہ توڑنے کی ایکٹنگ کرتا ہے تو وہ دو تارکین وطن اس کے ہاتھ سے پانی کی بوٹل چھین کر، اسے روزہ توڑنے سے روکنے لگتے ہیں جب نوک جھونک بڑھنے لگتی ہے تو عربی دکھائی دینے والا شخص حقیقت حال ان پاکستانی تارکین وطن ہے ظاہر کر انکے قوی ایمان کی نہ صرف تعریف کرتا ہے بلکہ ٹی وی کمپنی کی طرف سے شروع میں دکھایا گیا آئی فون بھی انہیں انعام میں دیتا ہے
فی زمانہ شرک و بدعات میں غرق ہم مسلمانوں کا،اپنے ایمان کے سلسلے یہ حال بچپن میں انہیں عطا کردہ دینی تعلیم ہی کے نتیجے میں ہے۔کاش کہ ہم ھند و پاک بنگلہ دیش کے منجملہ مسلمان سابقہ سو دو سال قبل سے انگرئز حکمرانوں اور ان کے علماء نما ایجنٹوں کی تعلیمات کے طفیل ہم میں رائج قبرپرستی اور خالق کائینات کو چھوڑ اس دنیا سےانتقال کر چلے گئے بزرگان دین سے مانگنے والی شرک و بدعات کو چھوڑ، قرون اولی والے دین حنیف پر ہم چلنے لگیں تو ہمارے قوی ایمان کے سامنے یہود و ھنود و نصاری پانی مانگنے لگیں۔ اللہ ہی ہمیں سلف و صالحین کے دین حنیف پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں