برتن لوہے دے کدی ٹُٹدے نہیں 269

برتن لوہے دے کدی ٹُٹدے نہیں

برتن لوہے دے کدی ٹُٹدے نہیں

برتن لوہے دے کدی ٹُٹدے نہیں
مالی اپنے باغ نوں کدی پُٹدے نہیں
ٹُٹ جاندے نے کئی وار خون دے رشتے
پر رشتے دوستی دے کدی ٹُٹدے نہیں

میرے پیارے دوست نامور صحافی و کالم نگار مہر ساجد بلال جو کہ گگو منڈی (بوریوالا) کے رہائشی ہیں جن کا چند سال قبل ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا وہ کئی سال بیمار رہے ماشاءاللہ اب وہ خدا وند کریم کی خاص مہربانی سے والدین اور عزیز و اقارب کی دعاؤں کی بدولت سے صحتیاب ہو گئے ہیں آج یوم صحافت 3 مئی کے موقع پر اپنے اس صحافی بھائی اور اپنے پرانے دوست کو ملنے کے لئے دل چاہا ان کے گھر گیا ان سے ملاقات کی ساری پرانی یادیں تازہ ہو گئیں ایک ایک منظر آنکھوں کے سامنے آتا رہا کہ جب بھی میں لاہور جاتا کس طرح یہ میرا دوست مجھے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لاہور کی گلیوں کی سیر کرواتا آج اسے اس قدر بدلا ہوا دیکھ کر حیران بھی ہوا اور خوشی بھی ہوئی بے شک اللہ تعالیٰ اپنے پیاروں کو اپنے قریب لاتا ہے

یہ میرا دوست کتنا خوش نصیب ہے جس تیزی سے اس نے صحافت کی دنیا میں نام کمایا آج اللہ نے اسے صرف اپنے تک ہی محدود کر رکھا ہے ماشاءاللہ تہجد سمیت پنچگانہ نماز کی اذانیں دے رہا ہے اور بارگاہ الٰہی میں سر بسجود ہوتا ہے اتنی طویل بیماری کے باوجود وہ رمضان المبارک کے روزے رکھ رہا ہے اور پنچگانہ نمازیں ادا کرتا ہے اور باقاعدگی سے قرآن کریم پڑھتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اتنی بڑے حادثہ کے بعد ٹھیک ہو گیا ہے اور اس قدر اللہ تعالیٰ سے جڑ چکا ہے مہر ساجد بلال بالکل بدل چکا ہے اس کی چہرے کی مسکراہٹ مجھے سوچوں میں گم کرتی آنکھوں میں اشک آ گئے ضبط سے کام لیا دلی خوشی ہوئی کہ ہمارے پیارے رب کو یہ بندہ کتنا عزیز ہے جسے اس نے اپنے تک ہی محدود کر لیا ہے

پینٹ شرٹ پہننے والا آج شلوار قمیض اور سادہ سی چپل پہنے ہوئے ہے ایک سوال دماغ میں بار بار آتا کیا یہ واقعی وہی مہر ساجد بلال ہے پھر والدہ محترمہ سے ڈھیروں باتیں ہوئیں ایک پل بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی غیر کے گھر میں بیٹھا ہوا ہوں پھر مہر ساجد بلال ہمارے ہیرو کے بھائی اعجاز احمد آرائیں جو کہ نیوز پیپر کے ایڈیٹر بھی ہیں ان سے بھی مہر ساجد بلال کے ہمراہ صحافتی ساتھ رہا آج ان سے بھی ملاقات ہوئی

اور مختلف موضوعات پر گفتگو کا طویل سلسلہ رہا اس قدر باتوں میں الجھے رہے کہ وقت کا پتہ ہی نہ چلا کہ کیسے گزر گیا ان سے دوبارہ آنے کا وعدہ کرکے اجازت طلب کی اور پھر ہارون آباد واپسی ہوگئی سارے راستے اس ملاقات کے نقش آنکھوں میں گھومتے رہے دعا ہے کہ رب کریم ہمارے پیارے دوست مہر ساجد بلال کو ہمیشہ سلامت رکھے اور مکمل طور پر صحتیابی عطاء فرمائے اللہ تعالیٰ ان کے تمام اہل خانہ کی خیر فرمائے اللہ ان کے رزق میں برکت اور اضافہ فرمائے، الٰہی آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں