مرد مجاہد 188

اظہار خیال

اظہار خیال

تحریر، خرم شہزاد ملک

نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552

ہارون آباد کی ایک اہم شخصیت جو کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہے ہر دلعزیز، ملنسار، ہمدرد، سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت ڈاکٹر ملک منیر احمد جو کہ ہارون آباد شہر کی مقبول ترین شخصیت ہیں جو کہ غریبوں کے لئے درد دل رکھنے والے انسان ہیں تاجر برادری کے لئے ہمہ وقت خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں بلڈنگ مٹیریل یونین کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں ڈاکٹر ملک منیر احمد اپنے دوست احباب، عزیز و اقارب کے علاوہ ہر عام و خاص کو بڑے پیار سے ملتے ہیں ان کی یہی عادات اور انس کی وجہ سے لوگ ان کو ملنے کے لئے دور دراز سے تشریف لاتے ہیں

ان کو ملنے والے لوگوں میں چند ایک کا تو یہ کہنا ہے کہ جب تک ہم ڈاکٹر ملک منیر احمد کو مل نہیں لیتے ہمارے دل کو قرار نہیں آتا ہمیں ان سے ملنے کے بعد جو راحت محسوس ہوتی ہے اس احساس کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے ڈاکٹر ملک منیر احمد مہمان نواز انسان ہیں ان کے خلوص اور ان کی چاہت کے اپنے تو اپنے بیغانے بھی دیوانے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ پیار اور اپنے خلوص بھرے لہجے سے ہر کسی کا دل جیت لیتے ہیں ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ نظر آتی ہے انسان تو انسان جانوروں سے بھی بہت پیار کرتے ہیں یہی وجہ ہے

کہ وہ اعلیٰ نسل کے قیمتی بکروں کو خود پالتے ہیں ان کی خوراک اور صحت کا خاص طور پر خیال رکھتے ہیں ان کے پالتو بکرے لوگ عید قربان کے موقع پر بڑے شوق سے خریدتے ہیں ان کے پالتو بکروں کی ایک نسل جس کی قد و قامت ایک بیل کی مانند ہوتی ہے مویشی منڈی میں ان کے اس پالتو بکرے کی قیمت تقریباً 2 لاکھ روپے سے لیکر 3 لاکھ روپے تک لگائی جاتی ہے یہ اپنے بکروں کو چارے کے علاوہ مکھن اور بادام بھی کھلاتے ہیں

یہی وجہ ہے کہ ان کے پالتو بکرے ڈویژن بھر میں نمبر ون قرار دئیے جاتے ہیں غریبوں کے لئے درد دل رکھنے والے فرشتہ صفت انسان ڈاکٹر ملک منیر احمد بیواؤں اور یتیموں کا مفت علاج بھی کرتے ہیں نیکی اور دعاؤں کے کسی موقع کو ہرگز اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ان کا کہنا ہے کہ دعائیں آخرت کا سرمایہ ہیں ہو سکتا ہے کہ کسی کی دعا سے ہماری آخرت میں آسانی ممکن ہو جائے میرا عقیدہ ہے اللہ کی مخلوق سے پیار کریں اللہ تعالیٰ آپ سے پیار کرے گا اور ہرگز ایسا کام نہ کریں جس سے آپ کی دنیا اور آخرت خراب ہو جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں