مرد مجاہد 193

شعبہ گرافکس کمپوزنگ اور پرنٹنگ سے وابستہ معروف شخصیت

شعبہ گرافکس کمپوزنگ اور پرنٹنگ سے وابستہ معروف شخصیت

تحریر:خرم شہزاد ملک
نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552

ہارون آباد کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت قمر لطیف جو انتہائی ملنسار اور درویش صفت انسان ہیں آپ انتہائی شفیق اور دریا دل انسان ہیں ہر کسی سے خلوص دل سے محبت کرنے والے انسان ہیں اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور تمام حلقہ احباب کے ہر دکھ سکھ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں آپ کسی دوست احباب کو کبھی بھی پریشان حال نہیں دیکھ سکتے آپ شعبہ گرافکس کمپوزنگ و پرنٹنگ سے منسلک ہیں آپ اپنے شعبہ میں کمال مہارت رکھتے ہیں

آپ نے کئی شاگردوں کو ہنرمند کیا ہے آپ کی زیر تربیت رہ کر کافی شاگرد مستفید ہو چکے ہیں اور آج وہ اپنا بہترین روزگار کما رہے ہیں جو بھی شاگرد آپ کی زیر تربیت رہے آپ نے ان شاگردوں کو مکمل طور پر ٹرینڈ کیا اور کبھی ان سے کوئی بات نہیں چھپائی آپ کے شاگردوں میں چند ایک تو بیرون ممالک میں سیٹل ہو چکے ہیں اور آج وہ اپنی بہترین کامیاب زندگی گزار رہے ہیں آپکے مطابق علم وہ سمندر ہے جو کبھی بانٹنے سے کم نہیں ہوتا آپ اپنے عزیز و اقارب سمیت تمام حلقہ احباب کے لئے نیک خواہشات اور بے پناہ محبت رکھتے ہیں

کیونکہ آپ نے جس سے بھی تعلق رکھا وہاں کبھی بھی کسی قسم کی کوئی غرض اور لالچ نہیں رکھی آج کے اس دور میں ایسے بے لوث محبت کرنے والے اور کسی قسم کی لالچ نہ رکھنے والے مخلص دوست ملنا خوش قسمتی سے کم نہیں آپ کا کہنا ہے کہ دوست قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جس کے اچھے دوست ہوتے ہیں وہ دنیا کا خوش قسمت انسان ہے یہ وہ مخلص رشتہ ہے جو ہمیں تحفے میں ملتا ہے دوستی وہ مقدس رشتہ ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں ہے

خدارا اپنے دوستوں کی قدر کریں اور دوستی کے نام پر کسی سے بھی دھوکہ مت کریں اگر ہم رشتے نبھا نہیں سکتے تو کسی سے رشتہ بھی مت جوڑیں کیونکہ مکافات عمل ہے جیسا کرو گے ویسا بھرو گے کیونکہ آج ہم کسی کو دھوکہ دینگے تو کل وہ دھوکہ ہمارے پاس لوٹ کر ضرور واپس آئے گا تمام انسان اپنی زندگی میں نماز کو شامل کریں اور کوشش کریں کہ پنچگانہ نماز ادا کریں جو انسان اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرتا ہے اس کو کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آتی اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام پر چلنے اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں