چوک اعظم تحصیل بناؤ تحریک اوربانی مرزا رضوان بیگ 148

محبت میں معجزے نہیں ہوتے صاحب

محبت میں معجزے نہیں ہوتے صاحب

تحریر : شہزادافق 03125400326
افکارافق [email protected]

محبت میں معجزے نہیں ہوتے صاحب ۔کیونکہ محبت کاہی ہوجاناہی ایک معجزہ ہے اس کے بعدتمامتر کاوش اپنی ہوتی ہے۔احمق ہوتے ہیں وہ لوگ محبت میں معجزوں کے منتظر رہتے ہیں۔اگر معجزوں سے حالات بہتر ہوتے۔توآج فلسطین اورکشمیر کے حالات بہتر ہوچکے ہوتے۔جب ہم وصال ِمحبت کے فرض ادا نہیں کرپاتے۔تب یہ ہم پر یہ فرض ہوجاتاہے

کہ ہمیں جدائی کے فرائض ہرحال ادا کرنے پڑھتے ہیں۔محبت میں جب انسان معجزوں کا منتظر ہوجاتاہے رسوائی وذلت کو اپنا مقدر بنا لیتاہے۔پھرمحبت میں جدائی مقام عروج پالیتی ہے پھرانسان سسک سسک کر پل پل مرتاہے۔ نہ جی پاتاہے۔ نہ ہی پھر محبت مرنے دیتی ہے۔ چڑچڑاپن،غصہ۔نفرت اداسی اور لب ولحجہ میں کڑواہٹ انسان کی ساتھی بن کر ہمیشہ اسے سب کے سامنے رسوا و ذلیل کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔محبت کے پھول مرجھانے لگتے ہیں۔

نفرت کے کانٹے اسے اپنے آنچل میں جکڑ لیتے ہیں۔ محبت جینے کی ڈھنگ سیکھاتی ہے مگر جب ہم محبت کو تنہا کرنا چاہتے وہ ہمیں سب سے تنہا کردیتی ہے۔محبت ایک احساس ہے جب انسان دوسرے فرد کااحساس نہیں کرتا اوررسم ورواج کوترجیج دینے لگ جاتا ہے۔ تب وہ خود اذیت سی موت دن رات مرتاہے۔محبت میں فنا ہونا پڑتاہے محبت کیلیے رسم رواج نہیں دیکھے جاتے۔محبت میں محبوب کی خوشی دیکھی جاتی ہے محبت میں جب انسان لوگوں کے بارے سوچنا شروع کردیتاہے ۔

تب محبوب اپنامقام کھو دیتاہے۔جب محبوب کے بارے سوچنا شروع کرو گے تب معاشرہ اپنا مقام کھو دیگا۔محبت میں شرک کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ۔محبوب بدلے نہیں جاتے محبوب کی بندگی کی جاتی ہے۔محبوب ہی ہرمرض کی دوا ۔محبوب ہی دوا ۔محبوب ہی سکون۔محبوب ہی جنون ۔ محبت کے ساتھ محبت کریں تو محبت ملتی ہے ورنہ نفرت خوشیوں کے آشیانے جلادیتی ہے۔محبت میں منزل کے راستے خود بنانے پڑھتے ہیں معجزے نہیں ہوتے

۔مشکلات بھی آتی سامنا کرنا پڑھتاہے۔ہار نہیں مان لی جاتی محبت ایک بھرم کانام ہے محبت چٹانوں سے ٹکرانے کانام ہے۔محبت حوصلوں کے امتحان لیتی ہے۔محبت میں معجزے نہیں امتحانات کے دریا عبور کرنا پڑتے ہیں۔محبت وہ حقیقت ہے جودن کوتارے اور رات کوسورج دکھادیتی ہے۔ محبت زہر کو بھی وفامیں شہد بنادیتی ہے۔نفرت کا اندھیرا مٹانے کیلیے محبت کی شمع روشن کرنا پڑتی ہے محبت میں معجزوں نہیں ہوتے صاحب ۔۔۔!
حقیقت کا سامنے کرنا پڑتا ہے ۔خوابوں کی دنیاسے بیدار ہوکر اور حقیقت کا سامنا کیجئے صاحب..!
یہ معجزوں معجزوں کی رٹ چھوڑ کر حقیقت جانیے اور محبت میں قربانی دیجیے تب محبت آپ پر قربان ہوگی ورنہ محبت کاترانہ گنگنانا چھوڑو رسم دنیانبھائے۔ہاں یہ یاد رکھنا صاحب محبت میں معجزے نہیں ہوتے صاحب۔۔۔!بس محبت ہی کا ہوجانا ایک معجزہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں