صحت انسانی اور شافی السقم رب دو جہاں 261

جہیز جیسی ھندوانہ رسم کو، مسلم معاشرے سے ختم کیا جانا چاہئیے

جہیز جیسی ھندوانہ رسم کو، مسلم معاشرے سے ختم کیا جانا چاہئیے

نقاش نائطی
۔ +966504960485

شادی میں لڑکی والوں سے لڑکے کو جہیز کی صورت نقد رقم سونا گاڑی یا کوئی بھی چیز دینا غیر اسلامی عمل ہے۔اس پر طرہ یہ کہ اپنے غلط عمل پرخجالت محسوس کرنےکےبجائے، اوپر سے شادی میں دئیے جانے والے جہیز کی ویڈیو کلپ بنواکر معاشرے میں اسے عام کرتے ہوئے،جہیز جیسی ھندوانا رسم رواج کو، مسلم معاشرے میں بھی عام کرنے کی جوکوشش کرتے ہیں اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئیے، اور مسلم معاشرے کو جہیز جیسی لعنت سے پاک و صاف رکھنے کی کوشش ہونی چاہئیے

نیوز پیپر میں چھپی اس خبر نے، کہ اتنا زیادہ جہیز دینے والوں نے حکومت کو ٹیکس بھی ادا کئے ہیں یا نہیں، اس کی جانچ کے لئے، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ریڈ اس شادی گھر میں ہوئی ہے۔ سن کر مسرت ہوئی۔ اللہ کرے کہ ان پر قانون کا شکنجہ اتنا زیادہ کسا جائیے کہ آئیندہ کوئی بھی جہیز جیسی غیر اسلامی روایات کی تشہیر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے۔ اور مسلم معاشرے ہی سے نہیں بلکہ جہیز جیسی لعنت، بھارت ہی سے ختم کیا جائے اس کی کوشش ہونی چاہئیے

اسلام مذہب میں کسی کی بھی وفات کے بعد مرد و زن دونوں کو اسلامی شریعت کی رو سے مرحوم کی جائیداد میں سے، جیسے حصہ داری دی جاتی ہے ویسے ھندو برادران وطن میں متوفی کی جائیداد میں زنانہ اولاد کو حصہ نہیں دیا جاتا ہے

اس لئے ھندو برادران وطن، اپنی بیٹیوں کی شادی کر انکی بدائی کے وقت، اپنی مالی حیثیت کے مطابق بیٹی کا حق اسے جہیز کی صورت دے دیا کرتے ہیں۔ لیکن مسلم سماج میں کسی کے بھی مرنے والی کی جائیداد میں زنانہ اولاد کو بھی مرد اولاد کی طرح، باپ کی جائیداد میں حصہ دینا اسلامی شریعت قانون کی رو سے ضروری ہے اس لئے مسلم سماج میں شادی اور بدائی کے وقت جہیز نہیں دیا جانا چاہئیے۔

اور اگر کوئی اپنی زنانہ اولاد کو کتنی بھی مقدار میں جہیز دے بھی دے تو اسکے انتقال کے بعد اس کی زنانہ اولاد کو بھی مرنے والے کی جائیداد میں حصہ دیا جانا ضروری ہوجائے گا اور مسلم معاشرے میں چونکہ ان کے باپ نے انکی شادی کے وقت کافی کچھ جہیز میں دے دیا تھا، اس لئے انہیں مرحوم کی ترکہ جائیداد میں حصہ داری سے محروم رکھنے والے نرینہ اولاد کو، کل قیامت کے دن سزا کاحق دار ٹہرایا جائیگا۔ واللہ الموافق بالتوفیق الا باللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں