245

اصل کامیابیوں کا راز

اصل کامیابیوں کا راز

تحریر:محمد نوفل سيف الله
بچوں کو بالغ ہوکر احساس ہوتا ہے کہ اصل کامیابی کھلونے جمع کرنا نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہے. پھر شادی ہونے پر معلوم ہوتا ہے کہ بہترین شریکِ حیات کا ملنا اصل کامیابی ہے.پھر روزگار کے معاملات سے دل میں یقین پیدا ہو جاتا ہے کہ اصل کامیابی کاروبار کے وسیع ہونے یا ملازمت میں پروموشن/ ترقی سے ہے.
جوانی ڈھلنے پر نقطہِ نظر تبدیل ہو جاتا ہے کہ اصل کامیابی تو باصلاحیت اولاد ، بڑے سے گھر اور بہترین گاڑی کے ہونے سے ہے. پھر بڑھاپے میں انسان کے نزدیک اصل کامیابی کا پیمانہ بیماریوں سے بچ کر جسمانی و دماغی تندرستی کا برقرار رہنا قرار پاتا ہے. بالآخر جب موت کا فرشتہ انسان کو لینے آ جاتا ہے تو اصل بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ کامیابی کے تمام تر دنیاوی تصوّرات درحقیقت بہت بڑا دھوکا تھے،
اصل کامیابی تو الله تعالیٰ کے احکامات اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک اعمال میں تھی،جس کے لئے کبھی وقت ہی نہیں مل سکا تھا.الله تعالیٰ سے دعاء هے کہ هم سب کو اخروی کامیابی کی بهی توفیق عطاء فرمائے، آمین یارب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اصل کامیابیوں کا راز” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں