پانی رے پانی تیرارنگ کیسا؟ 133

دوگززمیں

دوگززمیں

جمہورکی آواز
ایم سرورصدیقی

درویش کے چہرے پر عجب نور تھااس کی باتیں دل میں ترازو ہو جاتیں اسی لئے ان کے عقیدت مندوںکی تعدادمیں برا بر اضافہ ہوتاچلاجارہاتھا سیاست،مسلک اور غیرضروری امور اور متناعہ باتوں سے بالاترہوکر صرف انسانیت کی خیرخواہی ان کا مقصود تھا اسی لئے ہر عقیدے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے بلاجھجک ان کی مجلس میں آجایا کرتے تھے۔درویش نے حاضرین پر ایک نظردوڑائی اور بڑے دل سوز لہجے میں کہا کبھی بے کار مشاغل سے جان چھڑائیں ،تھوڑی سی فرصت نکالیں دل ودماغ کی کھڑکیاں کھول کر سوچئے تاریخ میں زندہ رہنے والے ا نسان کیسے ہوتے ہیں؟

آدم علیہ اسلام سے شروع کریںاب تلک کھرب ہا انسان اس دنیا میں آئے اپنی زندگی گذاری اور مرگئے بیشترکی قبروں کے نشانات بھی نہیں ملتے قبرستان جائیں وہاں عبرت کاایک جہان آبادہے وہاں ایسے لوگوںکی قبریں ہوںگی کبھی خوبصورتی جن پر ناز کرتی ہوگی،اصول پرست یا پھر اپنے اصولوں کے غلام ، ظالم کنجوس،دیوث،وحشی،جنسی درندے،امیر،غریب،بادشاہ،وزیر،مشیر سب خاک کے ساتھ خاک ہوگئے

قبرستان میں ان لوگوںکی ہڈیاں بھی گل گئیں جو یہ سمجھتے تھے ہمارے بغیر یہ دنیا نہیں چل سکتی،طرح دار شوخ چینچل عورتیں جن کی ایک ایک ادا پردرجنوں دل تھام کرآہیں بھرنے والے، یا ایسے لوگ جنہوںنے اس دنیا کو ایک طلسم خانہ بنارکھا تھا یا جن کی ذات خودایک طلسم تھی یا وہ جو نگار خانے کی رونق تھیں کچھ ایسی بھی تھیں جنکے دم قدم سے نگار خانے آباد تھے سوچنے کا مقام ہے

وہ کہاں چلے گئے؟ ان کا حسن و جمال،طنطنہ،اختیار سب کا سب اب مٹی ہے نہ جانے کتنے آسمان زمین کا رزق بن چکے ہیں ہم محدود سوچ کے مالک کرہ ٔ ارض کے حاکموں،محکوموں،اشرافیہ، کااحاطہ نہیں کرسکتے ہرشخص اس خوش فہمی میں ہے کہ وہ بڑااہم ہے زندگی کی آخری سانسوںتک یہ وہم جان نہیں چھوڑتا ورنہ یہ مقولہ بیشترلوگ اکثردہراتے رہتے ہیں آج مرے کل دوسرا دن لیکن کوئی اس کی گہرائی میں نہیں جاتا کیا

ہم سب کے لئے اس بات میں عبرت پوشیدہ نہیں کہ بڑے سے بڑااہم،معتبراور بڑے سے بڑا فرد اس دنیا کے لئے ناگزیرنہیں یقین نہ آئے تو قبرستانوںمیں جاکر دیکھ لو کتنے بڑے بڑے آسمان زمین کا رزق بنے ہوئے ہیں اور ان کی قبریں حسرت و یاس کا مجموعہ ہیں ۔لیکن درویش نے اپنی انگشت ِ شہادت ہوا میں لہراتے ہوئے کہا زندگی کا تسلسل، ایک انداز ایک زاویہ ہماری نگاہوں سے سامنے ہے لیکن بہت سے لوگوں سے اوجھل بھی ہے کیا آپ جانتے ہیں یقینا جانتے ہی ہوں گے کہ ان مردوں میں سے ہزاروں ابھی’’

زندہ‘‘ ہیں حالانکہ درجنوںکی قبروں کے نام ونشان بھی نہیں ہوں گے کمال تو یہ ہے کہ ان کے تذکرہ کے بغیر تاریخ مکمل نہیں ،کئی تو ایسے ہیں انہوںنے دنیا کا جغرافیہ بدل کررکھ دیا،کئی کی داستانیں عرب و عجم میں مقبول ہیں وہ آج بھی ہردلعزیزہیں ان کے نام کی قسمیں کھائی جاتی ہیں یہ کون لوگ ہیں جن پر تاریخ نازکرتی ہے، جو انسانیت کی آبرو ہیں،جن کا ذکر سننے سے راحت ہوتی ہے، دلوںکو سکون ملتاہے،

ہم ان کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے ۔۔تم نہیں جانتے تو جان لیجئے ۔۔یہ لوگ وہ ہیں جن کے متعلق مسلمان پانچ وقت نماز کے دوران یہ دعا کرتے ہیں کہ یاباری تعالیٰ ہمیں سیدھے راستے پر چلا ان لوگوںکا راستہ جن پر تونے اپنافضل وکرم کیا۔۔ اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ یہ کیوں حکم نہیں دیاگیا کہ یااللہ ہمیں اپنے راستے پر چلا ۔۔۔ صرف نیک ،صالح لوگوںکا راستہ اپنانے کی کیوں ہدایت فرمائی یقینا اس میں کوئی حکمت،کوئی راز یا کوئی رمزپوشیدہ ہے اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جن پر اپنا فضل و کرم کیا ان نیک ،صالح لوگوںکا راستہ ہی صراط ِ مستقیم ہے یہی لوگ ہمارے لئے مشعل ِ راہ ہیںانہی کے متعلق کہا گیاہے
ہاتھ ہے اللہ کا بندۂ مومن کا ہاتھ
ایسے اللہ والوںکی تعلیمات سے گتھیاں سلجھتی ہیں،زندگی کے حقیقی معانی آشکارہوتے ہیں،ان کے ذکروفکرسے نئی جہتیں،نئے جہاں آبادہوتے ہیں لیکن کئی کچھ نہیں جانتے یادرکھو ادھورا اور محدود علم جہالت ہے اور زیادہ علم فتنہ ہے اسی لئے نبی ٔ آخرالزماں ﷺ اللہ کے حضور دعافرمایا کرتے تھے اے اللہ مجھے نافع والا علم عطافرما یہی آج کا المیہ ہے کہ معاشرے میں چند کتابیں پڑھنے والے آپے سے باہرہوکر مخالفین پرفتوے لگاناشروع کردیتے ہیں،کچھ نے تو سستی شہرت کے لئے ہرکسی میں کیڑے نکالنے کی روش اپنالی ہے کیونکہ چھوٹا آدمی بڑے پر تنقیدہی ا سلئے کرتاہے

کہ وہ مشہورہوجائے مشہور بندے کیلئے واردات کرنی آسان ہو جاتی ہے۔درویش نے کہا ریاکاروںکی صحبت شخصیت کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے ستم طریفی یہ ہے کہ ہمیشہ ریاکاروںنے مذہب کا لبادہ اوڑھ رکھاہے جو قرآن مجید کی آیات اور حدیث ِ مبارکہ کے مطالب اپنی صوابدیدکے مطابق کرکے بھولے بھالے لوگوںکو گمراہ کرتے ہیں اسی لئے مسلمان تقسیم در تقسیم ہوتے چلے جارہے ہیں اور عجیب و غریب عقائد کے فرقے وجودمیں آرہے ہیں اب تو ایک ایک مسلک سے درجنوں نئے مسلک بنتے چلے جارہے ہیں

کوئی اختلاف کو برداشت نہیں کرتا اور اپنی دیڑھ اینٹ کی مسجد بناکر بیٹھ جاتاہے اللہ ہم سب کو ایسی خرافات سے محفوظ رکھے آپ خود غور کریں تحقیق کریں کہ نبی پاک ﷺ اور صحابہ ؓ اکرام کی تعلیمات و عقائد کیا ہیں ؟ انہوں نے اخلاقی ،معاشرتی ومعاشی رہنمائی کے لئے کیا اصول وضح کئے ہم ان کی کس حدتک پاسداری کررہے ہیں؟ اللہ اور اس کے پیارے رسول ﷺ نےجھوٹ،ملاوٹ،چوری،ڈکیتی،غیبت،حق تلفی اور دیگر اخلاقی برائیوںسے منع فرمایاہے ہم ان کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کریں اللہ کے احکامات ،اس کے رسولﷺ کے اسوہ ٔ حسنہ اور ان کے نیک صالح بندوںکی روشن مثالوں پر عمل پیرا ہو جائیں سنی سنائی باتوںپر توجہ نہ دیں سوچیں یہ کیوں حکم نہیں دیاگیا

کہ یااللہ ہمیں اپنے راستے پر چلا ۔۔۔ اللہ وحد‘ہ لاشریک نے صرف نیک ،صالح لوگوںکا راستہ اپنانے کی کیوں ہدایت فرمائی یقینا اس میں کوئی حکمت،کوئی راز یا کوئی رمزپوشیدہ ہے اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جن پر اپنا فضل و کرم کیا ان نیک ،صالح لوگوںکا راستہ ہی صراط ِ مستقیم ہے یہی لوگ ہمارے لئے مشعل ِ راہ ہیں۔ کبھی کبھارقبرستان کا چکربھی لگایاکریں دنیا کی بے ثباتی عیاں ہونے سے عبرت حاصل ہوتی ہے

جائز ناجائزدولت کا حصول،لالچ،مکروریا سے دوسروںکی حق تلفی کرنے والوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ انسان دنیا سے کچھ لے کرنہیں جاتا صرف میت کو کفن اور دو گززمین ہی میسر آتی ہے وہ بھی قسمت والوںکا مقدربنتی ہے ورنہ حسرت ہی رہ جاتی ہے
ہے کتنا بدنصیب ظفر دفن کے لئے دو گز زمیں بھی نہ ملی کوئے یار میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں