بزرگ استاد مرحوم ایس ایم شبیر ماسٹر، ایک حسین یاد 167

مملکت صدارت پاکستان کا حسین خواب شرمندہ تعبیر ہو

مملکت صدارت پاکستان کا حسین خواب شرمندہ تعبیر ہو

نقاش نائطی
۔ +966562677707

آنکھ کے بدلے آنکھ، جان کے بدلے جان، ایسی قرآنی سزاؤں ہی سے صالح معاشرے کا قیام ممکن ہوتا ہےپاکستان سیالکوٹ سانحہ نام نہاد عاشقان رسول صلی اللہ کا لبادہ اوڑھے، دین کے ٹھیکیدار کالی بھیڑ مسلمانوں کی پہلے سے طہ شدہ سازش کا نتیجہ ہے، جس میں فیکٹری مالکان کے بھی شریک جرم ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔ مستقبل میں اسلام کے نام بننے والے ملک پاکستان میں ایسے، غیر اسلام انسانیت سوز واقعات نہ ہوں اور مجرم معاشرہ اپنے جرم چھپانے دین اسلام کا نام بدنام نہ کرپائے

اسلئے مملکت پاکستان کے حکمران و انتظامیہ کو چاہئیےکہ وہ ایسے اندوہناک واقعات سے ملک و وطن کو بچانے کے لئے، اللہ کی آسمانی نازل کتاب ہدایت سورة المائدہ میں، خود اللہ کے بتائے طریقہ پر ،آنکھ کے بدلے آنکھ، جان کے حسن اور مقتول کو دئیے ہوئے ہر زخم کے بدلے کم و بیش اتنے ہی زخم تمام قاتل و اس قتل کے تمام شرکاء کو دیتے ہوئے ،

ایسے قتل جیسے جرائم کرنے والے تمام شریک جرم مجرمین کے خلاف اسلامی شریعت کےحساب سے علی الاعلان سزائیں دی جائیں اور سورةالنور میں ہدایت کئے جیسا، تمام مسلمانوں کے سامنے ایسی سزائیں دی جائیں جس کے وہ گواہ بنے رہیں آور آئیندہ آیسے اندوہناک جرائم سے تائیب رہیں اور حکمران و انتظامیہ کو ایک صالح اسلامی معاشرہ تعمیر کرنے میں آسانی ہوجائے۔

شاعر مشرق علامہ اقبال علیہ الرحمہ کے ساتھ ہی ساتھ بانیان پاکستان نے جس اسلامی مملکت پاکستان کا خواب دیکھا تھا جسے فی زمانہ نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار ، سیاستدانوں نے سابقہ ستر سالوں سے، اپنے دینوی آقاء مغربی یہود و نصاری کے اشاروں پر، اسلامی ریاست بننے سے اب تک باز جو رکھا ہے

اور یہود کا سابقہ داماد ہونے کے باوجود سپوت و فخر پاکستان عمران خان جس ریاست مدینہ کے گن سدا گایا کرتے ہیں، کاش وہ پاک پروردگار انہیں کے زمام حکومت میں رہتے ہوئے، امن و چین وآشتی کا گہوارہ ریاست مدینہ یا صدارتی اسلامی ریاست پاکستان بنانے کے انکے خواب کو جلد از جلد شرمندہ تعبیر کراتے ہوئے، ایٹمی پاکستان اور خلافت عثمانیہ کے سابقہ دعویدار مملکت ترکیہ کے ساتھ مل کر، خلافت راشدہ طرز، مملکت صدارت اسلامیہ پاکستان معرض وجود جلد از جلد لادے وما علینا الا البلاغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں