قسمت بدلی نہیں جاتی ہے 160

کیا مملکت ترکیہ خلافت عثمانیہ کے قیام کی طرف گامزن ہے؟

کیا مملکت ترکیہ خلافت عثمانیہ کے قیام کی طرف گامزن ہے؟

نقاش نائطی
۔ +966562677707

طیب اردغان کے اپنے ملک ترکیہ کو سود فری معشیت کی طرف لےجانے کے اعلان بعد، عالمی یہود و نصاری معشیتی نظام کی سازشوں کے چلتے، ترکش لیرا 50% گراوٹ کے ساتھ زمین بوس ہوتے ہوئے، پورے ترکیہ میں مہنگائی در 21 سے 23% فیصد بڑھ چکی ہے۔ اس وقت جب عالمی یہود ونصاری معشیتی نظام، ترکیہ کے اپنے ملک کو سود فری معشیتی نظام میں بدلنے سے روکنے کے لئے جہاں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں وہیں پر خلافت عثمانیہ نشاط ثانیہ کے دعویدار طیب اردغان اپنی جان تک کی ہوا نہ کرتے ہوئے

ترکیہ میں اسلامی نظام رائج کرنے کی طرف اپنے بڑھتے قدم کے طور سود فری معشیتی نظام اور ڈالر کے بدلے سونے کے ذخائر کے عوض عالمی منڈی میں تجارت کے اسلامی نظام کو نافذ کرنے کے اپنے فیصلے پر ضابط قدم نظر آرہے ہیں۔ ایسے موقع پر عالم کے ہم مسلمین اور علماء حق کی دعاؤں کی انہئں ضرورت ہے اور اللہ نے چاہا تو ترکیہ جیسا بڑا اور عظیم ملک سود فری نظام اپنے یہاں لانے میں کامیاب ہوتے ہیں

تو پھر عالم میں سود فری نظام عام ہوتے ہوئے، ایک مرتبہ پھر خلافت راشدہ اور خلافت عثمانیہ والے اسلامی نظام کی طرف عالم رواں دواں ہوتا نظر آئیگا۔ انشاءاللہ ۔ 1923 سکوت خلافت عثمانیہ اور عقد لوزین بعد عالم۔گذشتہ 98 سال سے جو یہود و نصاری نظام معشیت و حریت نازل ہوتے ہوئے، کم و بیش ان سو سالوں میں خصوصا 9/11 امریکی ٹوین ٹاور تباہی برداشت وقت کے امریکی صدر بش دی سینئر کے عالم پر کروسیڈ وار یا مسیحی جنگ نازل کرتے اعلان بعد، جو بعد میں مصلحت کے پیش نظر،

عالمی دہشت گردی مخالف جنگ نام سےپکاری جانے لگی،افغانستان، عراق ، لیبیا ،سوریہ، لبنان اور اب یمن تاراجی اور کروڑوں کی تعداد مسلمانوں کے قتل عام ، لاکھوں مسلم نساء کی آبروریزی، نیز کروڑوں مسلم بچوں بچیوں کو یتیم کرتے ، اور انسانی ہمدردی بتاتے جتاتے ان یتیم بچوں کی ہرورش و تعلیم و تربیت کے بہانے لاکھوں مسلم بچوں بچیوں کو مسیحیت قبول کرواتے، مسلم امہ پر سو سالہ عذاب نزول بعد اب عالم پر اسلامی اقدار والی خلافت عثمانیہ نشاط ثانیہ آنے کے آثار نظر آرہے ہیں

اللہ سے یہی دعا ہے کہ وہ ایسے نازک موقع پر نہ صرف طیب اردغان کو ثابت قدم رکھے بلکہ سودی بظام۔کو ترکیہ سے باہر کرنے میں اس کی بھرپور مدد کرے اور عالمی یہود و نصاری معشیتی سازشوں کے تناظر میں ترکیہ کہ معشیت کو مضبوط کرے۔ آمین۔واللہ الموافق بالتوفیق الا باللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں