110

ایوباعوان، کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا

ایوباعوان، کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا

کالم نگار: تحریر : الیاس اعوان

ایوباعوان کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ کے گاؤں رکڑ_سرول سے تھا۔وہ سابق امیدوار اسمبلی و رہنما مسلم کانفرنس خوشحال خان اعوان ایڈووکیٹ مرحوم کے بڑے بیٹے جبکہ رہنما پیپلز پارٹی ملک محبوب اعوان ایڈووکیٹ کے بھائی تھے
مرحوم نے بطور نائب تحصیلدار اپنی سروس کا آغاز 1987 میں کیا متعدد جگہوں پر تحصیلدار، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، ہجیرہ عباس پور، راولاکوٹ، تراڑ کھل، بلوچ، و دیگر مقامات پر بطور ایسڈیایم، فرائض انجام دیتے رہے،بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ بھی رہے اور جلد ہی ڈپٹی کمشنر پرموٹ ہو کر ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں تعینات ہوے،
دروان سروس انہوں نے ضلع حویلی سمیت لوگوں کے بہت سے مسائل کو حل کیا جس میں حویلی کاموبائل فون سروس کا مسلئہ سب سے اہم تھا جن علاقوں میں اس دور میں سروس نہیں آتی تھی #ایسسیاو سے ٹاور منظور کروا کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔آج رکڑ ، چار بیاڑ، درہ شیر خان بیڑی گلی

و دیگر علاقوں میں ایس کام کی سروس ان کی مرہون منت ہے آزاد کشمیر میں بسنے والی اعوان برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی بھر پور کوشش کرتے رہتے تھےاس وقت ایوب اعوان بطور ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مظفرآباد میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے ،اچانک حرکت قلب بند ہونے سےامبور ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے۔
ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا ان کی وفات سے نہ صرف اہل علاقہ رکڑ بلکہ پورا آزاد کشمیر ایک عظیم افسر ایک عظیم شخصیت سے محروم ہواھے

https://youtu.be/lO2YoC9kq90

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں