154

یادرفتگان( حاجی چوہدری محمد رفیق بجاڑوی (مرحوم)

یادرفتگان( حاجی چوہدری محمد رفیق بجاڑوی (مرحوم)

تحریر ۔۔جاوید اقبال بٹ
آج سے دس سال قبل فجر کے وقت اپنے گاوں کی مسجد نماز کے لیے جا رہا تھا۔کہ راستے معلوم ہوا کہ ہمارے انکل چوہدری محمد رفیق بجاڑوی صاحب کو اچانک ہار ٹ اٹیک ہوا ہے اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ لایا گیا لیکن یہ دن ان کی عارضی زندگی کا آخری دن ثابت ہوا اور 14 فروری 2012 کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔چوہدری محمد رفیق بجاڑوی کی شخصیت سے کون واقف نہیں اپنے پرائے آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں

۔ان کا شمار اسلام گڑھ پریس کلب کے بانیوں میں ہوتا ہے۔وہ 6 مرتبہ اسلام گڑھ پریس کلب کے صدر رہے انھوں کی کاوشوں سے اسلام گڑھ پریس کلب نے بہت عروج پایا پورے آزاد کشمیر میں اسلام گڑھ پریس کلب نمایاں حیثیت رکھتا تھا۔آج بھی ان کے ساتھی ان کے کردار ۔خلوص اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کی خدمات نہ صرف شعبہ صحافت میں تھیں بلکہ ہر شعبہ زندگی میں وہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے

۔مجھے خوشی ہے کہ ان کی زندگی کے آخری کچھ سال ان کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا ۔میرے ساتھ ان کا ایک خلوص کا رشتہ تھا چھوٹا ہونا کے باوجود کئی سال تقریبا روزآنہ ان سے ملاقات ہوتی ایک ساتھ سفر کرتے لیکن کبھی مجھے ڈانٹا یا تلخی میری ساتھ نہیں کی۔ہم اکثر منگلا ڈیم کے دفاتر اپنے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے دفاتر جاتے بغیر کسی لالچ کے ہم نے جہاں تک ممکن ہوا انھوں نے لوگوں کے مسائل حل کروانے کی کوشش کی زندگی کی آخری سانسوں تک ان کا مشن تھا کہ یہ مسائل حل کروانے ہیں۔

چوہدری محمد رفیق بجاڑوی نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے آزاد کشمیر پاکستان میں اپنا ایک مقام رکھتے تھے جہاں بھی جاتے لوگ ان کی دلی قدر کرتے چاہے وہ کسی سرکاری دفاتر میں جاتے یا ویسے کسی علاقے میں ۔ان جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ زندگی کا نظام تو کسی نہ کسی طریقے سے چلتا رہتا ہے کبھی رک نہیں سکتا نظام قدرت ہے لیکن کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کی کمی پوری کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔حاجی چوہدری محمد رفیق بجاڑوی نے میری نظر میں ہمیشہ اپنی سوسائٹی کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کی دوستوں کے دوست تھے۔ان کے پرانے دوست آج بھی ہمیں ملتے ہیں

تو ان کے ساتھ گزرے وقت کی یادیں ضرور شئیر کرتے ۔ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے چوہدری ذوالفقار احمد بجاڑوی نے ان کی وفات کے بعد برطانیہ کی زندگی کو چھوڑ کر زیادہ وقت اپنے گاوں بجاڑ میں ہی دیا ہے اور ان کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی ہے انھوں نے اپنے والد صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوے شعبہ صحافت کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہوئی ہے۔چوہدری ذوالفقار احمد بجاڑوی کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی چوہدری رخسار احمد بجاڑوی بھی اب زیادہ وقت اپنے وطن گزارنا پسند کرتے ہیں

اور مختلف سیاسی وسماجی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔حاجی چوہدری محمد رفیق بجاڑوی مرحوم کی سالانہ برسی کی تقریب ہر سال 14 فروری کو بجاڑ ہاوس میں ہوتی ہے جس میں چوہدری ذوالفقار احمد بجاڑوی۔چوہدری رخسار احمد بجاڑوی۔چوہدری حاجی محمد رفیق کے بڑے بھائی حاجی محمد حنیف بجاڑوی۔حاجی خادم حسین بجاڑوی۔ٹھیکیدار طارق حسین۔چوہدری ماجد حسین بجاڑوی اور دیگر عزیز واقارب برسی کی تقریب میں خصوصی طور پر برطانیہ سے اپنے آبائی گاوں بجاڑ تشریف لاتے ہیں۔اللہ تعالی حاجی محمد رفیق بجاڑوی مرحوم کے درجات بلند فرماے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں