84

عباس پور کے چند خوبصورت لوگوں کا گلدستہ

عباس پور کے چند خوبصورت لوگوں کا گلدستہ

آج کی بات سلیم مغل کےساتھ

آج میں جس موضوع پر لکھنے جا رہا ھوں وہ عباس پور کے چند خوبصورت لوگوں کا گلدستہ ہے جو ہر وقت اور مقام پر صرف اور صرف انسانوں کی خدمت کے بارے میں اپنا زیادہ تر وقت صرف کرتے ہیں یہ لوگ کسی ایک برادری یا خاندان سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ یہ لوگ پورے عباس پور کی سب کیمونیٹی سے منتخب کیے گے ہیں اللہ پاک نے ان لوگوں کے دلوں کے اندر جذبہ خدمت انسانی پیدا کیا ہے

۔کسی ایک آدمی نے اس کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا اس پلیٹ فارم کا نام ملکر عباسپورین سوشل ویلفیر گروپ کا نام دیا گیا۔اس گروپ کے سر پرست اعلی خواجہ سہیل اصغر صاحب ہیں انکا تعلق خواجہ فیملی سے ہے اور عباس پور راولپنڈی اور امریکہ میں انکا بزنس ہے۔انکی پوری فیملی اس گروپ میں ڈونرز ممبر ہیں۔
اس گروپ کے صدر سردار عابد ایوب ایڈووکيٹ ہیں جنکا تعلق ملدیال فیملی سے ہے۔اور انکا بھی اپنا بزنس ہے انکا اپنا پراہیویٹ کالج ہے جو کشمیر کالج کے نام سے مشہور ھونے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبہ میں ایک مقام رکھتا ہے۔اس گروپ کے بانی ممبر خواجہ جی جیلانی صاحب ہیں جو کویت میں ایک کمپنی کے اندر جاب کرتے تھے۔عباس پور میں کویت جانے سے قبل محکمہ تعلیم سے منسلک تھے۔

اور پھر اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر محکمہ تعلیم کو خیر آباد کہہ کر کویت چلے گے اور ابھی تک وہ کویت میں اپنے روزگار سے منسلک ہیں۔اور وہاں سے ھو کر عباس پور کے غریب اور نادار لوگوں کی کسی نہ کسی سلسلے میں خدمت کرتے ہی رہتے ہیں۔عباسپورین سوشل گروپ کے اندر ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہیں جس میں علما اساتذہ ڈاکٹرز سیاسی اور سماجی ورکر ملازمین طلبہ اور کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ مزدور لوگ بھی اس گروپ میں اپنی اپنی خدمت سر انجام دیتے ہیں۔
اس گروپ کے اندر اظہر قریشی صاحب ایک نمایاں خدمت گار ہے جو عباس پور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ پورے عباس پور کے لوگوں سے جڑے ھوے ہیں۔اور عباس پور کی عوام کی خدمت کے لیے 7/24 گھنٹے تیار رہتے ہیں۔اور عباس پور کے اندر جو بھی گروپ کی طرف سے کوی بی پروگرام منعقد کیا جاے

اس میں سو فیصد ان کا اکیلے حصہ ھوتا ہے اور ہر پروگرام کے لیے انھوں نے اپنی ایک مخلص اور کام کرنے والے لوگوں کی ایک ٹیم تیار کی ھوتی ہے۔اور یہ لوگ کسی بھی پروگرام کے آغاز سے اختتام تک اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔اس گروپ کی طرف سے عباس پور میں تین روزہ آی کیمپ لگایا گیا جو جمعرات 10 نومبر سے آج 12 نومبر تک جاری ہے اس کیمپ میں ایک بہت بڑی تعداد میں ہر طبقہ کے لوگوں کا چیک اپ کیا گیا

اور انکے آپریشن کیے گے اور لوگوں کا فری چیک اپ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو فری دوای بھی فراہم کی گی۔کی مخیر حضرات نے کیمپ میں لوگوں کے لیے فری عینکوں کے لیے اپنی جیب سے عطیات دے ڈاکٹروں کے کھانے پینے اور رہاش کا بھی بندوبست گروپ میں موجود انتظامیہ نے کیا لیکن اس پر اخراجات گروپ کے اندر سے ہی مخیر حضرات نے کیا۔اس کا اجر صرف اللہ ہی دیں گے انسانوں کا بس نہیں۔
البتہ جب بھی کوی کام کسی منتخب پیلٹ فارم سے کیا جاتا ہے۔تو اس میں اللہ کہ مدد شامل حال ھوتی ہے۔اس گروپ کے پلیٹ فارم سے بہت سارے لوگوں کی مدد کسی رنگ ونسل کے بلا امتیأز کی جاتی ہے۔اور عباس پور میں اس گروپ نے بہت سارے اجتماعی اور انفرادی کام کیے ہیں جنکی اب میں تفصيل بیان کرنے کے لیے وقت کی بہت ساری ضرورت ہے۔میں نے عرصہ چھ سات سال سے جو بھی مسلہ ھای لایٹ کیا ہے اس گروپ کے لوگ وہاں پر پہنچے اور اپنی استطاعت کے مطابق انھوں نے کام کیا۔
امسال کھلی درمن میں دو غریب ماں بیٹی جب ایک آسمانی آفت کا شکاری ھوی تو میں نے صرف چند الفاظ تحریر کیے تو آپ یقین کریں اس گروپ کے لوگوں کے رونگٹھے کھڑے ھو گی اور کام اس گروپ کے پلیٹ فارم سے ان غریب اور یتیم بچوں کے لیے کیا گیا وہ حکومت وقت بھی نہیں کر سکی۔اور ایک درد دل رکھنے والا انسان امریکہ میں نہیں سو سکا۔ان بچوں کی بعد میں حکومت نے بھی امداد کی دوسرے ویلفیر گروپس نے بھی کی لیکن اس گروپ کے ذمہداران کی کوشش کو میں کھبی بھی نہیں بھلا سکتا۔
میں اس گروپ کے تمام ذمہداران اور اس گروپ کے تمام ممران کو مبارک باد پیش کرتا ھوں جو عوام کی ویلفیر کے لیے اپنا وقت اور اپنی جیب سے مسحقین کی خدمت کرتے ہیں اس میں ممران اپنی استطاعت کے مطابق گروپ میں فنڈنگ کرتے ہیں کوی چندہ وغیرہ نہیں کیا جاتا اگر کوی ھنگامی صورت میں بھی فنڈ اکھٹا کرنا مقصود ھو تو وہ بھی گروپ کے ممران کی حد تک اکھٹا کیا جاتا ہے۔
یہ گروپ وہ گروپ ہے

جس کے اندر عباس پور کے اندر سے اور باہر سے لوگ ایک جسم کی مانند ہیں۔اور کسی بھی مصیبت کے وقت ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔اور گروپ کے پلیٹ فارم سے ایک ہی آواز میں لبیک کی صدا سنای دیتی ہے۔اللہ پاک اس گروپ کو قاہم وداہم رکھے آمین،میں راولپنڈی میں ھوں ورنہ میں عباس پور کے میڈیکل آی کیمپ کی ضرور زمینی حقائق قلم کے گوش گزار کرتا۔
ایم ایس مغل چھٹیالوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں